خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 448
خطبات ناصر جلد نهم ۴۴۸ خطبه جمعه ۲۶ / مارچ ۱۹۸۲ء طرف عاجزانہ جھک کر حاصل کرنا ہے تو زیادہ جھک کر زیادہ عاجزی اور تضرع کے ساتھ دعائیں کر کے اس مقصد کے حصول کی ہم نے کوشش کرنی ہے۔دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں صحیح مشورہ دینے کی صیح غور کرنے کی صحیح نتیجہ پر پہنچنے کی توفیق عطا کرے اور جس طرح ہم سے آج تک یہ سلوک اس کا ہوتا رہا اب بھی یہی سلوک ہو کہ ہماری بالکل ہی ناچیز کوششیں بہت بڑے نتائج پیدا کرنے والی ہوں اور ہم اس خالق و مالک کے حضور جو ذرہ ناچیز پیش کرتے ہیں اس کے مقابلہ میں وہ نتائج نکلیں کہ دنیا کی عقل تو دنگ رہتی ہے ہم بھی حیران ہوتے ہیں کہ ایک دھیلا پیش کیا تھا اور کروڑوں کروڑ روپے کا نتیجہ اس کے مقابلے میں نکل آیا۔یہ میرے اور آپ کے بس کی بات نہیں۔یہ صرف وہ قادر وتوانا ہے جو ایسا کرسکتا ہے۔خدا کرے کہ وہ ایسا کرے عملاً۔روزنامه الفضل ربوه ۵/اکتوبر ۱۹۸۲ء صفحه ۳،۲)