خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 401
خطبات ناصر جلد نهم ۴۰۱ خطبه جمعه ۵ فروری ۱۹۸۲ء مرضی یہ کہ رہا ہے تو میں بھی اپنے باپ کو کہوں جو آپ کی مرضی قرعہ نکال لیتے ہیں تو قرعے میں یہ نام رکھا گیا اور اللہ تعالیٰ نے خوشیوں کا سامان پیدا کیا۔الْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى كُلِ حَالَ - اَلْحَمْدُ لِلَّهِ رب العلمين سب تعریفیں اسی کی طرف رجوع کرتی ہیں۔جماعت اور خلیفہ وقت ایک ہی وجود کے دو نام ہیں۔یورپ میں بھی میں نے بعض دفعہ اعلان کیا اس کا بعض سوالوں کے جواب میں۔تو خلافت کی وساطت سے وہ اس خوشی میں بھی شامل ہوئے جو ذاتی بھی ہے۔اور خدا تعالیٰ کرے کہ دین کے خادم ہوں سب بچے، یہ بھی ان میں سے ہو۔خدا کرے کہ وہ ذریت طیبہ جس کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دعائیں کیں، اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے اس نھی جان کو عمرہ صحت کے ساتھ اس ذریت طیبہ میں شامل ہونے کی توفیق عطا کرے۔آمین۔جس رنگ میں میرے بھائیوں نے اور بہنوں نے اس خوشی میں شرکت کی ہے میں الفاظ نہیں پاتا کہ ان کا شکریہ ادا کروں خصوصاً اہلِ ربوہ نے جس رنگ میں خوشی کا اظہار کیا۔دعا کرسکتا ہوں ، دعا دیتا ہوں۔اللہ تعالیٰ آپ کو احسن جزا دے اور آپ کے گھروں کو بھی نیک اور پاک اولاد سے، طیب ذریت سے معمور کر دے۔آمین۔روزنامه الفضل ربوه ۶ / مارچ ۱۹۸۲ء صفحه ۳،۲)