خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 367 of 530

خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 367

خطبات ناصر جلد نهم ۳۶۷ خطبہ جمعہ ۱۱/دسمبر ۱۹۸۱ء کا وجود بڑا پیار کرنے والا وجود ہے۔مختلف پہلوؤں سے اس نے ہمیں سمجھایا کہ میں تو ہمیشہ تم سے پیار کرنا چاہتا ہوں، تم اپنی نالائقیوں کے نتیجہ میں مجھ سے دور کیوں ہو جاتے ہو تو ایسے گروہوں میں ہمیں شامل نہ کرے جو اپنی نالائقیوں کے نتیجہ میں اُس سے دور ہونے والے ہیں۔ہمیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں شامل کرے جو اپنا سب کچھ عملاً یا دینا اس کے حضور پیش کر کے اس کے ہو گئے اور وہ ان کا ہو گیا۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔آمین از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )