خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 317 of 530

خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 317

خطبات ناصر جلد نهم ۳۱۷ خطبه جمعه ۱۳ نومبر ۱۹۸۱ء قرآنی اصطلاح کی رو سے شہوات نفسانی کو ترک کرنا اور گناہوں سے بچنا ہجرت ہے خطبه جمعه فرموده ۱۳ نومبر ۱۹۸۱ء بمقام مسجد اقصی۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات قرآنی کی تلاوت اور ان کا ترجمہ بیان فرمایا:۔وَالَّذِينَ هَاجَرُوا فِي اللَّهِ مِنْ بَعْدِ مَا ظُلِمُوا النَّبوَثَنَّهُمْ فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَ لَأَجْرُ الْآخِرَةِ أَكْبَرُ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ - الَّذِينَ صَبَرُوا وَ عَلَى رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ۔(النحل: ۴۳۴۲) آفَامِنَ الَّذِينَ مَكَرُوا السَّيَاتِ اَنْ يَخْسِفَ اللهُ بِهِمُ الْأَرْضَ أَوْ يَأْتِيَهُمُ الْعَذَابُ مِنْ حَيْثُ لَا يَشْعُرُونَ - اَوْ يَأْخُذَهُمْ فِي تَقَلُّبِهِمْ فَمَا هُمْ بِمُعْجِزِينَ - اَوْ يَأخُذَهُمْ عَلَى تَخَوُّفٍ فَإِنَّ رَبَّكُمُ لَرَءُوفٌ رَّحِيمٌ - (النحل : ۴۶ تا ۴۸) اور پھر فرمایا :۔ترجمہ ان آیات کا یہ ہے۔اور جن لوگوں نے اس کے بعد کہ ان پر ظلم کیا گیا اللہ کے لئے ہجرت اختیار کی ، انہیں ضرور دنیا میں اچھا مقام دیں گے اور آخرت کا اجر تو اور بھی بڑا ہوگا۔کاش یہ منکر اس حقیقت کو جانتے۔جو ظلموں کا نشانہ بن کر بھی ثابت قدم رہے ( ہجرت کرنے والے ) اور جو ہمیشہ ہی اپنے رب پر بھروسہ کرتے ہیں۔پھر کیا جو لوگ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم