خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 162 of 530

خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 162

خطبات ناصر جلد نہم ۱۶۲ خطبہ جمعہ ۲۶ جون ۱۹۸۱ء کے قرب کی راہیں کھولی جاتی ہیں اللہ تعالیٰ ایسا سامان پیدا کر دیتا ہے کہ ان راہوں پر چل کر اخلاقی اور روحانی بیماریاں پیدا نہیں ہوسکتیں اور نہ ہوتی ہیں، اللہ تعالیٰ اپنی رحمت سے ایسے لوگوں کی حفاظت کرتا ہے جو نیک نیتی کے ساتھ اور پورے اخلاص کے ساتھ اور پوری توجہ کے ساتھ اور انتہائی عاجزانہ جھک کے اس کے حضور روزہ بھی رکھتے ہیں اور قبولیتِ روزہ کے لئے اس کے حضور دعائیں بھی کرتے ہیں۔تیسری بات جو ان آیات سے ہمیں پت لگتی ہے، ظاہر ہے کہ جو بیمار ہو روزہ نہ رکھے۔اور چوتھی بات یہ کہ جو سفر پر ہو وہ روزہ نہ رکھے۔سفر پر ہونے کے متعلق نہ یہ بتایا ہے قرآن کریم نے کہ دس دن کے سفر پر ہو یا دس مہینے کے سفر پر ہو یا تین دن کے سفر پر ہو، نہ یہ بتایا ہے کہ دس میل کے سفر پر ہو یا پچاس میل کے سفر پر ہو یا پانچ ہزار میل کے سفر پر ہو۔سیدنا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس لئے فرمایا ہے کہ جو عرف عام میں سفر کہلاتا ہے وہ سفر ہو گا۔آپ نے فرما یا ہم سیر کے لئے نکلتے ہیں، کئی میل سیر کے لئے چلے جاتے ہیں کسی کے دماغ میں یہ بات نہیں آتی کہ ہم سفر پر ہیں اور ہم سفر کی نیت سے نکلتے ہیں اور ابھی دو میل نہیں گئے ہوتے تو ہمارا دماغ جان رہا ہوتا ہے کہ ہم سفر پہ نکلے ہوئے ہیں۔جو بیمار یا جو سفر پہ ہو، اس کے لئے جو سہولت دی گئی یہ اختیاری نہیں جس طرح یہ حکم ہے کہ جب روزہ رکھنا تم پر واجب ہو جائے شرائط کے لحاظ سے، روزہ رکھو۔اسی طرح یہ حکم ہے کہ جب تم بیمار ہو یا سفر پہ ہو تو روزہ نہ رکھو۔اصل چیز اللہ تعالیٰ کی اطاعت ہے۔اصل چیز یہ ہے کہ جو حضرت اسمعیل علیہ السلام نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو کہا تھا جب انہوں نے کہا کہ میں نے رویا میں دیکھا کہ میں تجھے ذبح کر رہا ہوں خدا کی راہ میں تو انہوں نے بڑا ہی لطیف جواب دیا۔انہوں نے یہ نہیں کہا پھر ذبح کر دو۔انہوں نے یہ کہا اِفْعَلْ مَا تُؤْمَرُ (الصفت : ۱۰۳) جو حکم ہے اس پر عمل کرو۔تو اصل روح یہ ہے کہ جو خدا نے کہا ہے اس کی اطاعت میں برکت اور ثواب اور خدا کی رضا کا راز ہے۔اپنے زور بازو سے تم خدا تعالیٰ کے پیار کو اپنی طرف نہیں کھینچ سکتے۔کوشش کرنے والے تو بعض لوگ ایسے ہیں جو غلط راہ پر چل کے ساری عمر اس طرح ہاتھ اونچار کھتے ہیں اللہ تعالیٰ کو خوش کرنے کے