خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 500
خطبات ناصر جلد نہم ۵۰۰ خطبه جمعه ۱۴ رمئی ۱۹۸۲ء رہ سکتا۔تضاد ہے ان دو خیالات میں۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جو نمونہ ہمارے سامنے رکھا ، وہ یہ تھا کہ اس صراط مستقیم پر چلو خدا تعالیٰ تک پہنچ جاؤ گے۔جب خدا تعالیٰ تک پہنچ جاؤ گے تو تمہاری ضرورت ، تمہاری طاقت، تمہاری صلاحیت ، تمہارے مقبول اعمال کے مطابق تمہیں نتیجہ دے گا۔جس طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بہت عظیم اعمالِ صالحہ کے مطابق عظیم نتیجہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو اس نے دے دیا۔فرما یا ھو سکمُ الْمُسْلِمِین اس میں یہ اعلان کیا گیا کہ کو یا هُوَ کسی شخص کو مسلمان کا نام دینا صرف اس ہستی کا کام ہے جو اسلام کے ثمرات دے سکے۔قرآن کریم نے ایک جگہ فرمایا تھا کہ جوشخص استقامت سے کام لے گا اور باوفا ہو گا۔ثبات قدم رکھے گا۔تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَيكَةُ ( حم السجدة : ۳۱) ملائکہ اس کے اوپر نازل ہوں گے۔یہ میں صرف ایک مثال آپ کو سمجھانے کے لئے بتا رہا ہوں۔ہر وہ انسان جو یہ دعوی کرے اور ایسا کر دکھائے کہ جسے وہ مسلمان کا لقب عطا کرے اس پر فرشتوں کا نزول کروانا۔اس کے حکم سے اس کے اوپر فرشتوں کا نازل ہو جانا، یہ اس کے اختیار میں ہوگا۔یہ ہو ہی نہیں سکتا اس واسطے میرا اور تیرا کام نہیں کہ کسی کو مسلمان کہو یا یہ کہو کہ تم مسلمان نہیں ہو۔یہ اللہ تعالیٰ کا کام ہے۔اللہ تعالیٰ اپنے نے کہا یہ یہ کام کرو۔مقبول ہوں گے۔مقرب بن جاؤ گے اِجْتَبكُمْ میں تمہیں چن لوں گا۔لئے تم میرے مقرب بن جاؤ گے اور جب مقرب بن جاؤ گے پھر میں تمہیں ایک لقب دوں گاھو شكُمُ الْمُسْلِمِينَ اور پہلی آیت کے آخر میں بھی ، دوسری آیت کے آخر میں بھی انعام بتایا ہے۔فَنِعْمَ الْمَوْلى وَنِعْمَ النَّصِيرُ حقیقی معنی میں اس کے غلام ہو گے تو وہ اتنا پیارا آقا بنے گا کہ تمہاری عقل دنگ رہ جائے گی کہ خدا تعالیٰ اپنے حقیر بندہ سے اس قسم کا پیار بھی کر سکتا ہے لیکن وہ کر سکتا ہے، کرتا ہے اور کرے گا۔وَنِعْمَ النَّصِيرُ اور تمہارا بہترین مددگار، ہر موقع پر تمہارے ساتھ کھڑے ہو کر تمہاری مدد کرنے والا اپنے فرشتوں کے ذریعہ سے۔پس دنیا میں مختلف خیال پھیل جاتے ہیں اور پھیلے ہوئے ہیں۔احمدی سے میں اس وقت مخاطب ہوں اور یہ کہ رہا ہوں کہ تم اس مقام کو حاصل کرنے کی کوشش کرو جس مقام کی طرف یہ آیات اشارہ کر رہی ہیں۔خدا تعالیٰ کے حقوق ادا کرو اور ہمارے بزرگوں نے بھی جو پہلے گزرے انہوں