خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 37
خطبات ناصر جلد نهم ۳۷ خطبہ جمعہ ۶ / مارچ ۱۹۸۱ء خدا کی رضا کے حصول کے لئے قرآنی تعلیم پر عمل کرنا ضروری ہے خطبه جمعه فرموده ۶ / مارچ ۱۹۸۱ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔قرآن عظیم نے بہت سے مقامات پر اس بات کو بڑی وضاحت کے ساتھ ، پوری طرح کھول کے بیان کیا ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنی ہو تو اس تعلیم پر جو قرآن کریم لے کر آیا بنی نوع انسان کے لئے عمل کرنا ضروری ہے اور اگر کوئی شخص اس تعلیم سے اعراض کرے تو اسے یہ جاننا چاہیے کہ وہ اپنی جان پر بڑا بُرا بو جھ لا درہا ہے۔قرآنی تعلیم جو ہے، دین اسلام جو ہے اس کی تعلیم ہماری زندگی کے ہر شعبہ پر حاوی ہے اور ہر احمدی کو ہر وقت چوکس اور بیدار رہ کر یہ کوشش کرنی چاہیے کہ جہاں تک ممکن ہو اور اس کے بس میں ہو اللہ تعالیٰ کے بتائے ہوئے احکام پر چلے اور کسی ایک حکم کو بھی نظر انداز نہ کرے۔جس کا مطلب یہ ہے کہ ہم میں سے جو پڑھے ہوئے ہیں وہ بھی اور جو اتنا پڑھے ہوئے نہیں ان کو بھی اللہ تعالیٰ نے جو تعلیم قرآن کریم میں ہمارے سامنے پیش کی ہے اس کا علم ہوا ور علم تو سیکھنے سے آتا ہے۔علم کو تو سکھایا جاتا ہے۔یہی انسانی زندگی کی ریت ہے۔علم تو دہرانے سے یادر ہتا ہے۔ذکر فَإِنَّ الذكرى تَنْفَعُ الْمُؤْمِنِينَ (الدريت : ۵۶) علم تو خدا کے حضور عاجزانہ جھک کر اور تضرعانہ