خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 493 of 530

خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 493

خطبات ناصر جلد نہم ۴۹۳ خطبہ جمعہ کے رمئی ۱۹۸۲ء ہے کہ بہت سے لوگ سمجھتے ہیں کہ چلو پانچ منٹ ہی تو ہیں میں لیٹ کے یاٹہل کے گزار لیتا ہوں حالانکہ ایک منٹ بھی کام کئے بغیر نہیں گزارنا چاہیے اور کچھ نہیں تو خدا تعالیٰ کا ذکر شروع کر دیں۔قرآن کریم اٹھا کے چند آیات قرآن کریم کی پڑھ لیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی قرآن کریم کی تفسیر ( آپ کی ساری کتب ہی تفسیر ہیں ) پڑھنا شروع کر دیں۔فارغ نہ بیٹھیں ایک لمحہ بھی۔اور اگر ساری جماعت کی ساری زندگیاں معمور الاوقات ہو جائیں تو اس کے نتیجہ میں بھی جو اللہ تعالیٰ کے فضل نازل ہوں گے وہ آج کی انقلابی مہم میں ، خدا کی توحید کے قیام کے لئے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت دلوں میں گاڑنے کے لئے جو جاری کی گئی ہے۔اس پر بہت اچھا اثر پڑسکتا ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا کرے۔اور میرے لئے بھی دعا کرتے رہا کریں اللہ تعالیٰ فضل کرے۔آمین۔(روز نامه الفضل ربوه ۲۳ رمئی ۱۹۸۲ء صفحه ۲ تا ۴)