خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 471
خطبات ناصر جلد نهم ۴۷۱ خطبه جمعه ۲۳ را پریل ۱۹۸۲ء نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق کے حسن سے روح کو خوبصورت بنا لینا اسلام ہے خطبه جمعه فرموده ۲۳ را پریل ۱۹۸۲ء بمقام مسجد احمد یہ۔اسلام آباد تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا :۔اسلامی تعلیم دو حصوں میں منقسم ہے۔ایک کا تعلق اللہ تعالیٰ کے حقوق کی ادائیگی کے ساتھ ہے اور دوسرے کا تعلق اللہ تعالیٰ کی مخلوق کے حقوق کی ادائیگی کے ساتھ ہے۔ہمیں یہ بھی حکم ہے کہ تَخَلَّقُوا بِأَخْلَاقِ اللہ یہ دونوں باتیں جن کا ذکر میں نے پہلے ایک دو فقروں میں کیا ، اس چھوٹے سے فقرے میں بیان ہوئی ہیں۔اس میں ہمیں یہ کہا گیا کہ بندہ بننے کے لئے اللہ تعالیٰ کی صفات کی معرفت کا حصول ضروری ہے۔عرفانِ باری کے بغیر انسان مقصد پیدائش کے حصول میں کامیاب نہیں ہوسکتا۔اللہ تعالیٰ کی ذات وصفات کے متعلق قرآن کریم نے بڑی تفصیل سے روشنی ڈالی ہے۔جو بنیادی باتیں ان صفات میں ہمیں نظر آتی ہیں وہ اللہ تو اپنی ذات میں تمام صفاتِ حسنہ سے متصف اور ہر قسم کے نقائص اور رذائل اور کمزوریوں سے پاک اور منزہ ہے اور جو اس کی صفات ہیں انہی کے جلووں نے اس کائنات کو پیدا کیا اور ان صفات کی بنیا در بوبیت ، اس کی صفت رب، رحمان ہونا ، رحیم ہونا اور مالک یوم الدین ہونا ہے۔اگر ہم اللہ تعالیٰ کی ان چار ( امہات الصفات جنہیں