خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 421 of 530

خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 421

خطبات ناصر جلد نهم ۴۲۱ خطبہ جمعہ ۵ / مارچ ۱۹۸۲ء گا۔مستقبل روشن ہوگا۔دین کی طرف میلان قائم رہے گا اور خاتمہ بالخیر ہوگا اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ۔اور آخر میں یہ بتایا کہ ان کی مقبول دعا اللہ کی رحمت کو جذب کرے گی۔انہیں یہ دعا کرنے کی توفیق ملے گی کہ (کہ کے بعد میں ایک اور فقرہ بیچ میں لانا چاہتا ہوں۔کوئی انسان جتنی مرضی رفعت حاصل کر لے وہ انتہائی رفعت تک نہیں پہنچتا۔اس لحاظ سے اس میں نقص اور کمال کی کمی رہتی ہے۔تو ان کو اس دعا کی توفیق ملے گی کہ ) اے خدا! ہمارے نور کو اور بھی کامل کر اور یہ دعا ان کی قبول کی جائے گی اور ان کا نور کمال“ سے کمال کی طرف بڑھتا چلا جائے گا اور وہ ہمیشہ اللہ کی مغفرت کے سایہ میں حفاظت اور تقویٰ کی زندگی گزاریں گے اور خدائے قدیر کی عظیم قدرتوں کے جلوے ان کی اس زندگی میں بھی اور مرنے کے بعد بھی ان پر ظاہر ہوتے رہیں گے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس گروہ میں شامل ہونے کی توفیق عطا کرے۔آمین۔خطبہ ثانیہ کے بعد حضور نے فرمایا:۔کچھ دوست باہر ہیں اور شاید بوندا باندی بھی شروع ہوگئی یا ہو جائے گی ، ان کے لئے اندر جگہ بنانے کی کوشش کریں۔میں نمازیں موسم کی وجہ سے جمع کراؤں گا۔روزنامه الفضل ربوه ۲۸ / مارچ ۱۹۸۲ء صفحه ۲ تا ۴)