خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 365
خطبات ناصر جلد نهم ۳۶۵ خطبہ جمعہ ۱۱؍ دسمبر ۱۹۸۱ء اس کو ( احمد یہ بک ڈپو۔ناقل ) جنہوں نے دیکھا ہے وہ کچھ ماتھا اس کو خو بصورت بنانے کی بھی کوشش کی ہے۔وہاں پھول بھی لگائیں گے۔پھول کا کتاب سے بڑا گہرا تعلق ہے۔وہ یہ کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالیٰ نے سورۂ فاتحہ گلاب کی شکل میں دکھائی تعلق ہو گیانا پھول سے۔اس وقت اگر گلاب دستیاب ہوئے تو کچھ گملے لگے ہیں، کچھ نیچے ہوں گے، سیڑھیوں کے اوپر ہوں گے اور آرام دہ۔یہ جو ہے نا کتا ہیں بیچنے کا، یہ بھی فن ہے اور انسانی ذہن اس میں ہے۔میں آکسفورڈ میں پڑھا کرتا تھا وہاں بلیک میل کتاب، بک ڈپو ہے یعنی کتابوں کی دکان، ساری دنیا میں مشہور، ہزار ہا کتا بیں ان کے پاس، مختلف آدمی ان کے انچارج لیکن جو کاؤنٹر کے اوپر آدمی بیٹھا ہوا ہے وہ ہمارے طلبہ کا اتنا خیال رکھتا تھا کہ ان کا وقت ضائع نہ ہو۔کہ مثلاً میں جاتا تھا کوئی کتاب لینے تو میں وہاں چلا جاتا تھا ( انہوں نے لکھا ہوا ہے کہ یہاں یہ ہے۔یہ ہے ) وہ کتاب شیلف سے اٹھا کر پانچ چھ گز کے فاصلے پر سے میں اس کو کہتا میں یہ کتاب لے کے جا رہا ہوں۔میرا ان کے ساتھ حساب تھا وہ کہتا تھا Yes sir اور کتاب کا نام لکھتا تھا میرا نام لکھتا تھا کتاب کی قیمت لکھتا تھا اور دو مہینے کے بعد ٹرم کے بعد ان کا بل آجاتا تھا۔وہ ادا کر دیتے تھے ہم سب طالب علم۔تو اس سے آگے بڑھیں گے انشاء اللہ لیکن اس سال تو ابتدا ہے۔دوسری بات میں خریدار کو یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اس وقت چونکہ ابتدا ہے اس لئے اگر آپ کو کوئی تکلیف پہنچے نا تجربہ کاری کے نتیجے میں ، تو آپ غصہ نہ کریں بلکہ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اس بک ڈپو کو دنیا کی جو بہترین کتابیں بیچنے والی دکان ہے اس سے بھی کہیں کہیں کہیں کا کہیں آگے لے جائے۔پس دعائیں کریں اپنے لئے۔دعائیں کریں اپنے ملک کے لئے۔دعائیں کریں انسانیت کے لئے۔دعائیں کریں غلبہ اسلام کے لئے۔دعائیں کریں اس مسجد کے بابرکت ہونے کے لئے جو سپین میں سات سو چوالیس سال کے بعد قرطبہ کے علاقہ میں تعمیر ہونی شروع ہوئی تھی اور