خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 352 of 530

خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 352

خطبات ناصر جلد نہم ۳۵۲ خطبه جمعه ۴/دسمبر ۱۹۸۱ء محسن سلوک کیا کہ وہ یا دکر ہیں۔اس لئے کیا کہ اللہ انہیں بھولے نہ۔تو دورے میں، میں عجیب انسان بنایا گیا ہوں مثلاً کھانے کے لحاظ سے تھوڑا سا کھاتا ہوں۔آپ سوچ بھی نہیں سکتے کہ کتنی تھوڑی میری غذا ہے لیکن ہونی چاہیے میرے پسند کی۔کیوں کہ جتنا میں کھاتا ہوں اگر وہ بھی میں نہ کھا سکوں پھر میں کام نہیں کر سکتا تو چھوٹی چھوٹی چیز کا خیال رکھنا پانی کا۔کسی قسم کا پانی ہے چائے کا یعنی چائے کی پیالی مجھے کبھی نہیں بنانے دی کہ میں آپ بناؤں گی اور غیر ملکوں میں جس سے ملیں اس کے اوپر اپنا اثر چھوڑا خدا تعالیٰ انسان کو جو صفات دیتا ہے وہ اسی لئے دیتا ہے کہ اس کے بندوں کی خدمت کی جائے اور وہ اثر قبول کریں۔غانا میں میں گیا جب ۱۹۷۰ ء میں پہلی دفعہ تو میں نے کہا مصافحے کریں گے تو وہاں جتنی عورتیں اتنے مرد۔پتہ نہیں کتنی دیر لگ گئی۔دواڑھائی گھنٹے شائد اور ایک ہی وقت میں ہم فارغ ہوئے۔ہر عورت سے مصافحہ کیا اور بشاشت سے کیا مسکراتے ہوئے کیا۔کسی نے دُعا کے لئے کہا کہ ہاں میں کہوں گی دعا کے لئے ، آپ بھی کروں گی۔تو یہ جو خدا تعالیٰ نے احسان کیا مجھ پر اور آپ کے خلیفہ وقت پر کہ ایسی ساتھی دی گئی جو اس کے کام میں ہاتھ بٹانے والی ہو اور اچھے نتائج پیدا کرنے والی ہو۔خدا تعالیٰ کا شکر کریں اور حمد پڑھیں اور لَا اِلهَ إِلَّا اللہ کا ورد کریں اور اللهُ أَكْبَرُ کے نعرے لگائیں اور جس کو ذریعہ بنایا اس چیز کا۔اس کے لئے دعا کریں اور ہمارے لئے ساری گھبراہٹیں دور کرنے اور غموں کو ہوا میں اڑانے کے لئے یہ ایک فقرہ کافی ہے۔إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُونَ۔أُولَبِكَ عَلَيْهِمْ صَلَونَ مِنْ رَّبِّهِمْ وَرَحْمَةُ (البقرة: ۱۵۸،۱۵۷) تو خدا تعالیٰ نے فرمایا کہ جس طرح میں چاہتا ہوں اس طرح تم انا اللہ اگر کہو گے تو خدا تعالیٰ کے درو دصلوات ہوں گی تم پر اور اس کی رحمت نازل ہوگی۔پس یہ موقعے غم کے نہیں خدا تعالیٰ کی رحمتوں کے حصول کے مواقع ہیں ان کو ضائع نہیں کرنا چاہیے اپنی غفلتوں کے نتیجہ میں۔اللہ تعالیٰ ہمیں سمجھ اور توفیق عطا کرے۔چونکہ دن چھوٹے ہیں اس لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ آج عصر کی نماز کی اذان اپنے وقت پر ہوگی۔وقت تو نہیں ہم بدل سکتے لیکن اذان کے آدھے گھنٹے کے بعد جو ہماری مسجد ( مبارک ) میں نماز ہوتی ہے، آج اذان کے دس منٹ کے بعد میں آجاؤں گا مسجد میں تاکہ پندرہ منٹ ہمیں