خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 287 of 530

خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 287

خطبات ناصر جلد نهم ۲۸۷ خطبه جمعه ۱۶ /اکتوبر ۱۹۸۱ء سوائے خدا کے کسی پر تو گل نہ کرو خطبه جمعه فرموده ۱۶ اکتوبر ۱۹۸۱ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا :۔طبیعت تو ٹھیک نہیں تھی کچھ تو پیٹ میں تکلیف ہے کچھ جسے انگریزی میں کہتے ہیں Muscle Pull (مسل پل ) ہو گیا ہے۔چلنے میں بھی تکلیف محسوس کرتا ہوں درد ہوتی ہے۔ویسے بھی درد کا احساس ہے لیکن میں آگیا کیونکہ جمعہ بھی ایک ملاقات کا سامان پیدا کرتا ہے ہم ایک دوسرے کو دیکھ لیتے ہیں اور ایک دوسرے کے لئے دعائیں کرنے کی طرف متوجہ ہوتے ہیں۔ایک لمبے مضمون کی بڑی مختصر تمہید اس وقت میں بیان کروں گا۔آگے پھر پھیلے گا اللہ تعالیٰ کی توفیق سے۔انشاء اللہ۔میں نے دنیا کے ہر ملک میں بھی اور آپ کے سامنے بھی یہ بنیادی حقیقت بار بار رکھی ہے کہ وحدانیت باری تعالیٰ اس کائنات کی بنیاد ہے۔قرآن کریم پر جب ہم غور کرتے ہیں تو اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کے سارے بیانات کو اپنی صفات سے باندھا ہوا ہے۔جس صفت کے ماتحت وہ حکم دیا گیا اس صفت کا وہاں اظہار کر دیا گیا۔بڑا لطیف مضمون ہے یہ۔سارا قرآن ہی آجاتا ہے بیچ میں۔