خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 280
خطبات ناصر جلد نهم ۲۸۰ خطبه جمعه ۲/اکتوبر ۱۹۸۱ء پھر دیکھو خدا تعالیٰ تمہارے ساتھ سچ مچ یہ سلوک کرے گا کہ خدا کے سوا کسی کی ضرورت نہیں۔طارق نے ، کہتے ہیں جب غیر ملک میں اور اپنے اور اس غیر ملک کے درمیان سمندر ہے اور راستہ خشکی کا کوئی نہیں ، سات ہزار اپنے ساتھیوں کے ساتھ غیر ملک میں کشتیوں کے ذریعے وہ اترے۔انہوں نے کشتیاں جلا دیں۔پاگل نہیں تھا طارق۔طارق کو یہ پتا تھا وَ مَنْ يَتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ فَهُوَ حَسبُه اس کے اپنے ساتھیوں نے کہا کہ پیغام ہی بھیجنا ہوتا ہے کوئی۔ہر قسم کے حالات پیدا ہو سکتے ہیں۔یہ کیا کیا؟ انہوں نے کہا خدا میرے لئے کافی ہے مجھے اور کسی چیز کی ضرورت نہیں اور غیر ملک میں جہاں کی نہ منڈیوں کا ان کو پتہ کہ جہاں سے اپنی رسد خرید سکیں نہ راستوں کا پتہ کہ اپنی پیٹھ کو محفوظ کر سکیں دشمن سے۔وہ ان کو منڈیوں کا بھی پتہ تھا اور راستوں کا بھی پتہ تھا۔پانچ ہزار کی بعد میں ان کو فوج مل گئی وہ بارہ ہزار ہو گئے۔ایک لاکھ سے زیادہ فوج ، زیادہ ہنر مند فوج، زیادہ اچھے ہتھیاروں سے لیس فوج۔اس نے کہا میرے لئے خدا کافی ہے اور خدا نے کہا اس نیک بندے نے میرے اوپر کامل تو کل کیا میں اس کے لئے کافی ہوں اور کافی ہوا عملاً۔چودہ سو سالہ تاریخ بھری پڑی ہے کہ جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کامل اتباع کرنے والے ہیں خدا تعالیٰ کی محبت کو حاصل کرنے والے ہیں۔خدا کرے کہ ہم میں سے ہر ایک اس گروہ میں شامل ہو جائے۔آمین از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )