خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 261 of 530

خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 261

خطبات ناصر جلد نهم ۲۶۱ خطبه جمعه ۱۸ ستمبر ۱۹۸۱ء مرکز سلسلہ میں ذیلی تنظیموں کے اجتماعات خطبه جمعه فرموده ۱۸ رستمبر ۱۹۸۱ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔اکتوبر کے آخر میں خدام الاحمدیہ ، اطفال احمدیہ، لجنہ اماءاللہ اور ناصرات الاحمدیہ اور انصار اللہ کے اجتماع ہوں گے۔آج میں ان اجتماعات کی تیاری اور اہمیت کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے وَ لَوْ أَرَادُوا الْخُرُوجَ لَاعَةُ والهُ عُدَّةٌ (التوبة : ۴۶) قرآن کریم کی یہ بھی ایک عظمت ہے کہ وہ ایک واقعہ کی اصلاح جب کرتا ہے تو چونکہ یہ ابدی صداقتوں پر مشتمل ہے اس کا بیان اس طرح کرتا ہے کہ واقعہ کی طرف اشارہ بھی ہو جائے اور ایک بنیادی اصول اور حقیقت بھی بیان کر دی جائے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ان کمزوروں کے متعلق اور منافقوں کے متعلق جو جہاد میں نہیں نکلے اور بعد میں عذر کرنے شروع کئے کہ یہ وجہ تھی اور یہ وجہ تھی ، ہمارے گھر ننگے تھے، ڈکیتی کا خطرہ تھا وغیرہ وغیرہ، اس لئے ہم نہیں جاسکے ورنہ دل میں بڑی تڑپ تھی ، بڑی خواہش تھی ہمارے سینوں میں بھی مومنوں کے دل دھڑک رہے ہیں وغیرہ۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ تم جھوٹ بولتے ہو،