خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 101
خطبات ناصر جلد نهم 1+1 خطبه جمعه ۱۵ رمئی ۱۹۸۱ء قادر مطلق اور متصرف بالا رادہ اللہ تعالیٰ ہی کی ذات ہے خطبه جمعه فرموده ۱۵ رمئی ۱۹۸۱ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔جب سے مجھ پر بار بار گرمی لگ جانے ، لو لگنے کے حملے ہوئے اس وقت سے گرمی میری بیماری بن چکی ہے اور بہت تکلیف دیتی ہے۔اس بیماری میں میں باہر نکل آیا ہوں۔مختصر سا خطبہ دوں گا۔ایک مضمون کی تمہید ابھی میں بیان کر رہا ہوں۔دو تین خطبات میں نے پہلے دیئے ہیں اسی تمہید کے تسلسل میں آج میں بیان کروں گا۔سورۂ مائدہ کی آیات ۴۱ ۴۲ ۴۳ ۴۴ ۴۵ ۴۶ ۴۷، ۵۱،۵۰،۴۹،۴۸ ان گیارہ آیات میں ایک بنیادی مضمون بیان ہوا ہے اس مضمون کا مرکزی نقطہ یہ ہے کہ آسمانوں اور زمین کی بادشاہت اور حکومت اللہ کی ہے۔حکم اسی کا چلتا ہے ساری کائنات میں ، کائنات کی ان اشیاء میں بھی جنہیں آزادی نہیں اور جن کی فطرت کو اللہ تعالیٰ نے اس طرح بیان کیا۔يَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ ( التحريیم : ۷) جو حکم ہوتا ہے ویسا کر دیتے ہیں اور اللہ ہی کا حکم چلتا ہے ان پر بھی جنہیں اللہ تعالیٰ نے خاص دائرہ میں آزادی ضمیر دی ہے۔بادشاہت اور حکومت اللہ ہی کی ہے۔حکم