خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 69
خطبات ناصر جلد نهم ۶۹ خطبه جمعه ۱/۳ پریل ۱۹۸۱ء اسوۂ نبی کو چھوڑ کر قرآن میں دیگر راہیں تلاش کرنے والا بد بخت ہے خطبه جمعه فرموده ۱/۳ پریل ۱۹۸۱ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔میری بیماری ابھی پوری طرح دور نہیں ہوئی۔دوست دعا کرتے رہیں اللہ تعالیٰ کامل شفا دے اور پورے کام کی توفیق عطا کرتا رہے۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔وَمَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَ يَخْشَ اللهَ وَيَتَّقْهِ فَأُولَبِكَ هُمُ الْفَابِزُونَ۔( النور : ۵۳) اسی طرح فرما یا بَلَى مَنْ أَوْفَى بِعَهْدِهِ وَاتَّقَى فَإِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُتَّقِينَ۔(آل عمران : ۷۷) جو شخص اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرے اور اسی طرح اللہ تعالیٰ کے رسول کی اطاعت کرے اور خدا تعالیٰ کی خشیت اپنے دل میں پیدا کرے اور اللہ کی پناہ میں آنے کی کوشش کرے فَأُولَبِكَ هُمُ الْفَابِزُونَ ایسے لوگ دین اور دنیا میں کامیابی حاصل کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ کی اطاعت صرف اس صورت میں انسان کر سکتا ہے جب اس کے دل میں خشیت اللہ ہو۔جب وہ صفات باری کی معرفت رکھتا ہو۔جب وہ اللہ تعالیٰ کی عظمت اور کبریائی سے آشنا ہو جب وہ اللہ تعالیٰ کے مقابلہ میں خود کو ایک ذرہ ناچیز سے بھی زیادہ کمز ور حقیقتا سمجھتا ہو اور اللہ تعالیٰ کی پناہ میں وہ شخص ہی آسکتا ہے جس نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مقام کو پہچانا ہو، جسے