خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 58 of 530

خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 58

خطبات ناصر جلد نهم ۵۸ خطبه جمعه ۲۰ / مارچ ۱۹۸۱ء انسان ایمان پر پختگی سے قائم ہوتا اور اعمال صالحہ بجالاتا ہے اور عاجزانہ دعائیں کرتا ہے کہ اے خدا! میری تد بیر تو ایک بچے کی تدبیر ہے تیرے حضور۔تیری رفعتوں کو دیکھتے ہوئے تیری عظمتوں پر نگاہ ڈالتے ہوئے کوئی چیز نہیں ہیں یہ اعمال، اس واسطے اپنے فضل سے ان کو قبول کر۔پھر خدا تعالیٰ کی رحمت اور فضل کو وہ جذب کرتا اور خدا تعالیٰ اپنے مومن بندے کو پاک اور مطہر کرتا ، اس کے اعمال مقبول کر لیتا ہے لیکن یہاں اس طرف اشارہ ہے وَيَزِيدُهُمْ مِنْ فَضْلِہ اس کے علاوہ اس کو کچھ اور بھی چاہیے اپنی ذمہ داریاں نباہنے کے لئے اور اللہ تعالی محض اپنے فضل سے اس کو وہ دیتا ہے جو اللہ تعالیٰ کا فضل بندے کے ایمان اور عمل صالحہ کے علاوہ اسے ملنا چاہیے تا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو نباہ سے۔وَالْكَفِرُونَ لَهُمْ عَذَابٌ شَدِيدٌ لیکن جو انکار کرنے والے ہیں ان کو ان کے اعمال کے مطابق اگر وہ چاہے تو عذاب دے گا زیادتی وہاں نہیں ہوگی۔میں نے بتایا ہے کہ یہ ذمہ داری کہ ساری دنیا کو ہلاکت سے بچانا، ساری دنیا کو پیار اور محبت کے ساتھ ، ان کو قائل کر کے اپنے عمل کے ساتھ ، اپنے نمونہ کے ساتھ ، قرآن کریم کے حسن کے ساتھ اللہ کے دین میں داخل کرنے کی کامیاب کوشش کرنا اور محمد صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے جھنڈے تلے انہیں جمع کرنا کوئی معمولی کام نہیں ہے۔اس کے لئے جیسا کہ یہاں بتایا گیا کثرت سے تو بہ کرنا ہے۔مغفرت خدا کی چاہنا ہے۔ایمان میں پختگی چاہیے۔ایک ایمان یہ ہے جس کی ابتدا محض زبان کے اقرار سے ہوتی ہے۔ایک ایمان ہے جس کی وسعتوں کو انسان کا دماغ بڑے غور اور فکر اور اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کی رحمت سے سمجھنے کے قابل ہوتا ہے۔پہلے دن اس کو پتہ ہی کچھ نہیں ہوتا کہ ایمان ہے کیا چیز۔میں نے پہلے بھی کہا کہ حقیقی ایمان نے ہم میں سے ہر ایک کے سارے جو افعال ہیں ان کو گھیرا ہوا ، ہماری جتنی قوتیں اور استعداد میں ہیں ساروں کا اس نے احاطہ کیا ہوا ہے اور کہتا ہے یہ کرو یہ نہ کرو۔سب کچھ کرنے کے بعد مقبول اعمال کے ہوتے ہوئے بھی کچھ اور چیز چاہیے وَيَزِيدُهُم مِّن فَضْلِهِ۔یہ فضل کے نتیجے میں جو زیادتی ہے مقبول اعمال پر یہ رحیمیت کا جلوہ نہیں ہے۔اللہ تعالیٰ کی جو صفت رحیمیت ہے وہ وَ يَسْتَجِيبُ الَّذِينَ آمَنُوا وَ عَمِلُوا الصّلِحَتِ کے دائرے