خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page vi of 530

خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page vi

IV جماعت کا ہے۔جماعت احمدیہ کو بحیثیت جماعت یہ ذمہ داری سنبھالنی چاہیے۔اب تو یہ حال ہے کہ چونکہ ضرورت شدید نہیں تھی اس واسطے توجہ بھی نہیں کی گئی۔حضرت اقدس بانی سلسلہ احمدیہ کی اپنی بہت سی فارسی کی کتب ہیں جن کی اشاعت کی طرف توجہ نہیں کی گئی میں چاہتا ہوں کہ حضرت اقدس بانی سلسلہ احمدیہ کی کتب کا جہاں تک تعلق ہے بہترین کتابت ہو ان کی اور بہترین طباعت ہو ان کی اور بہترین کاغذ استعمال کیا جائے۔“ ۲ - ۲۲ مئی ۱۹۸۱ء کے خطبہ جمعہ میں حضور نے جامعہ احمدیہ کے فارغ التحصیل طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا:۔یہ کہنا کہ جی ہم شاہد ہیں، جامعہ میں پڑھے ہوئے ہیں ہمیں شاہد کی جو سند ہے وہ ہمیں معزز بنا دیتی ہے بالکل نہیں بناتی۔تمہارے اعمال تمہیں معزز بنا سکتے ہیں شاہد کی ڈگری نہیں معزز بنائے گی۔خدا سے عزت حاصل کرو اعمال صالحہ کے نتیجے میں ، اپنی قربانیوں کے نتیجے میں۔“ ۳ ۱۹ جون ۱۹۸۱ء کے خطبہ جمعہ میں حضور انور نے مخالفین کے انجام کے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے فرمایا:۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اکیلے تھے دنیا میں ایک شخص آپ کو قتل کر کے جماعت احمدیہ کو نابود کر سکتا تھا، خدا تعالیٰ نے وہ ایک نہیں پیدا کیا۔پھر جب آپ کے گرد ہزاروں ہو گئے تو بیسیوں ہزار جو تھے وہ نابود کر سکتے تھے اگر ایک دس کی نسبت بھی رکھی جائے تو جو چار ہزار قرآن کریم کی بشارت کے مطابق چالیس ہزار کے اوپر بھاری تھا لیکن ایک لاکھ تو ان کو نابود کر سکتا تھا ، وہ لاکھ نہیں پیدا ہوا۔پھر وہ چھوٹے سے علاقے میں، پھر پنجاب میں، پھر ہندوستان میں پھیلے اور پھر یہ جماعت ساری دنیا میں پھیل گئی اور وعدہ یہ ہے کہ اگر ساری دنیا، دنیا کے سارے عیسائی، سارے یہودی، سارے بدھ مذہب والے، سارے بت پرست، سارے دہریہ سارے اشترا کی اور دوسرے مذاہب والے اکٹھے ہو کر جماعت احمدیہ کو نابود کرنا چاہیں گے ناکام ہوں گے ، یہ خدا تعالیٰ نے بشارت دی ہے۔ترانوے سال میں ہماری آنکھوں نے اس بشارت کو پورا ہوتے دیکھا۔“ ۴ ۳ جولائی ۱۹۸۱ء کے خطبہ جمعہ میں حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے عربی لٹریچر کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا:۔عربی بولنے والے ممالک میں کثرت سے احمدی ہیں اور وہ سفر میں مجھے ملتے