خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 43 of 530

خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 43

خطبات ناصر جلد نهم ۴۳ خطبه جمعه ۱۳ مارچ ۱۹۸۱ء دین ہمارا اسلام ہے اور ہم احمدی مسلمان ہیں خطبه جمعه فرموده ۱۳ مارچ ۱۹۸۱ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا :۔جہاں تک گردے کی تکلیف کا ، بیماری کا تعلق ہے اللہ تعالیٰ کے فضل سے انفیکشن تو پوری طرح کنٹرول میں ہے لیکن ڈاکٹر صاحب کی ہدایت کے ماتحت مجھے دوائی کھانی پڑ رہی ہے اور ابھی قریباً ڈیڑھ ہفتہ اور یہ دوائی میں کھاؤں گا پھر وہ بتائیں گے کہ مزید دوا کھانی ہے یا نہیں۔میرے لئے یہ فیصلہ کرنا مشکل ہے کہ جو گردے کی انفیکشن کی بیماری آئی اس نے مجھے زیادہ ضعف پہنچایا یا جو اس کو دور کرنے کے لئے دوائیں دی گئیں وہ زیادہ ضعف پیدا کرتی ہیں۔بہر حال انسان نے اپنی طرف سے یہ دوائیں بنالی ہیں اور جو دست قدرت باری سے ادویہ بنی تھیں ان کی طرف توجہ کم کر دی ہے۔بعض نے بالکل چھوڑ دی ہے اس طرف تو جہ اور اس کے نتیجہ میں ہر کس و ناکس کو تکلیف اٹھانی پڑتی ہے میرے جیسے ایک عاجز اور بے کس انسان کو بھی۔اس کے علاوہ پچھلے ہفتہ عشرہ سے ایک اور واقعہ ہو گیا۔میرے اپنے دانت بھی ہیں کچھ اور میں Denture (ڈینجر ) بھی لگاتا ہوں۔بس آنی ہوتی ہے میرے ہاتھ سے نچلا ڈ پینچر گرا اور ٹوٹ گیا۔اس کے بغیر میں کھانا نہیں کھا سکتا۔اسی وقت لاہور بھجوایا۔انہوں نے اسے جوڑ دیا اور