خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 499 of 530

خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 499

خطبات ناصر جلد نهم ۴۹۹ خطبه جمعه ۱۴ رمئی ۱۹۸۲ء وو حالت میں اس نے مسلمان کا نام دیا۔پس یہاں جس مسلمان کا ذکر ہے وہ وہ مسلمان ہے جو ایک اور اصطلاح اور محاورہ کے مطابق ہم کہیں گے ثمرات اسلام حاصل کرنے والا ہے۔قرآن کریم سچے مومن کے لئے بشارتوں سے بھرا پڑا ہے اور انہی کے حق میں وہ بشارتیں پوری ہوتی ہیں جو خدا تعالیٰ کے مقرب بن جاتے ہیں اور جو خدا تعالیٰ کے مقرب بن جاتے ہیں وہ مسلمان ہیں جو ثمرات اسلام حاصل کرنے والے ہیں اور هُوَ سَمَّكُمُ الْمُسْلِمِينَ پھر آگے یہاں یہ فرمایا کہ جس طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ قیامت کے دن قرآن کریم تمہارے او پر جرح کرے گا کہ میرے اس حکم کو تم نے رد کر دیا۔میرے اس حکم کو تم نے رد کر دیا۔میرے اس حکم کو تم نے رڈ کر دیا۔اس کی وہ جواب دہی ہوگی۔یہاں یہ فرمایا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوہ جواب طلبی کرے گا۔لِيَكُونَ الرَّسُولُ شَهِيدًا عَلَيْكُمْ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوہ گواہی دے گا کہ اس شخص نے اپنی تمام قوتوں کی نشوونما اور ان کے استعمال کے لئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نقوشِ قدم کی تلاش کی اور ان پر چلا اور جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے الہی بشارتوں کے نتیجہ میں اپنی بڑی عظمتوں کے ساتھ یعنی جو فضل اور رحمتیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوئیں، وہ بہت بڑی عظمتوں والی تھیں۔کوئی دوسرا انسان تو ان کا مقابلہ نہیں کر سکتا لیکن ہر شخص اپنی صلاحیت اور استعداد کے مطابق خدا تعالیٰ کے فضل اور اس کی رحمت کو وہ شخص حاصل کر سکتا ہے جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نقش قدم پر چلنے والا ہو اور اس کو اسلامی اصطلاح ثمرات اسلام کہتی ہے۔خدا تعالی مددگار ہے ضرورت کے وقت۔خدا غموں کو دور کرنے والا ہے ابتلاؤں کے وقت۔خدا دولت میں برکت ڈالنے والا ہے حاجات اور فقر کے وقت۔وَأَسْبَغَ عَلَيْكُمْ نِعَمَهُ ظَاهِرَةً وَبَاطِنَةً (القمن:۲۱) کہ بارش کے قطروں کی طرح آسمان سے ظاہر ہوتی ہیں۔بڑا محروم اور قابل رحم ہے وہ دماغ جو سمجھتا ہے کہ اسلام کے ثمرات آج نہیں ملتے۔وقت کی کوئی قید تو نہیں لگائی گئی تھی اس آیت میں اَسْبَغَ عَلَيْكُمْ نِعَمَهُ ظَاهِرَةً وَبَاطِنَةً - قیامت تک ہر وہ شخص جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر عمل کرنے والا ہے، خدا تعالیٰ کی نعمتوں سے محروم نہیں