خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 459 of 530

خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 459

خطبات ناصر جلد نہم ۴۵۹ خطبہ جمعہ ۱٫۹ پریل ۱۹۸۲ء شہوات نفسانی سے جو کچھ یہاں انہیں ملتا ہے اس کے مقابلے میں ابدی زندگی ملے گی۔شہوات نفسانی میں زیادہ سے زیادہ بھی اگر کچھ مل جائے تو یہ زندگی ختم۔وہ سارے غلط قسم کے مزے اور بے ہودہ قسم کی اور گندی قسم کی لذتیں بھی ساتھ ختم ہو گئیں لیکن یہ (ابدی زندگی کی چیزیں ) خوبصورت بھی ہیں۔یہ زیادہ لذت پہنچانے والی بھی ہیں۔یہ زیادہ سرور دینے والی بھی ہیں اور ابدی ہیں۔نہ ختم ہونے والی ہیں۔اس زندگی سے شروع ہوتی ہیں ، اُخروی زندگی تک چلتی ہیں۔پھر ایک تعلق عورت سے شیطان نے باندھا مرد کا شہوت نفسانی کے ماتحت عورت سے پیار کا اور زُيِّنَ لِلنَّاسِ حُبُّ الشَّهَوتِ مِنَ النِّسَاء کی آیت میں اس کا ذکر کیا ہے۔یہ جو نفسانی شہوت کے نتیجہ میں عورت سے پیار ہے اس پیار میں اور کتا اپنی شہوت کو پورا کرنے کے لئے کتیا سے جو پیار کرتا ہے، کوئی فرق نہیں یعنی ایسے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ عورت صرف اس لئے بنی ہے کہ اس وقت اس سے پیار کا تعلق قائم کیا جائے جب نفسانی شہوت اپنی شدت اختیار کر چکی ہولیکن اس کے مقابلہ میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے جو متقی ہیں ان کو پاک ازواج عطا کی جائیں گی اور اس میں اشارہ کیا ان کے باہمی تعلقات کی طرف۔جس کی تفصیل کچھ تو خود قرآن کریم میں بیان کی ، ( وہ آخر میں میں بتاؤں گا ) اور پھر سب سے زیادہ یہ کہ جو لوگ شیطانی احکام بجالا کر شہوات نفسانی کے مطابق اس دنیا میں زندگی گزارتے ہیں۔شیطان ان کا ساتھ چھوڑ دے گا۔دوسری جگہ آتا ہے۔شیطان کہے گا کہ میں نے تو ان پر کوئی زبردستی نہیں کی تھی۔میں نے کہا، یہ مان گئے۔یہ اپنے گناہوں کے خود ذمہ دار ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ شیطان کا کہا مانیں گے۔خدا سے دور ہو جائیں گے۔خدا تعالیٰ کے غضب کو حاصل کریں گے۔شیطان کا کہا نہیں مانیں گے۔اللہ تعالیٰ نے جو احکام دیئے ہیں ان پر چلیں گے۔اس دنیا میں بھی انہیں جو روحانی اور اخلاقی لذت اور سرور ملے گا وہ اس دنیا کے ہر دوسرے سرور اور لذت سے کہیں بہتر اور سب سے زیادہ یہ کہ جس کی اطاعت کرنے والے ہیں۔جس پر فدا ہونے والے ہیں۔جس اللہ کے اخلاق کا رنگ اپنے اوپر چڑھانے والے ہیں جس خدا کے پیار کے لئے سب کچھ اس پر شار کرنے والے ہیں رِضْوَانٌ مِّنَ اللهِ اللہ کی رضا ان کو حاصل ہو جائے گی۔