خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 454 of 530

خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 454

خطبات ناصر جلد نهم ۴۵۴ خطبہ جمعہ ۱/۲ پریل ۱۹۸۲ء محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسیہ کے نتیجہ میں اپنے رب کا عرفان رکھنے لگیں ، اس کی عظمت کو پہچانیں، اس کی خشیت اپنے دل میں پیدا کریں اور اس سے برکتیں حاصل کریں اور ساری دنیا میں شرف انسانی ہو اور خدا تعالیٰ کی نگاہ میں انسان اس مقصود کو حقیقتا پالینے والا ہو جس مقصود کے حصول کے لئے اسے پیدا کیا گیا تھا وہ حقیقی معنی میں اللہ تعالیٰ کا بندہ بن جائے اور ہمیں خدا توفیق دے کہ ہم ان ذمہ داریوں کو نباہنے والے ہوں اور دنیا کی لالچوں اور دنیا کے آرام اور دنیا کی عزتوں کی خاطر خدا تعالیٰ کو بھول نہ جائیں، ہمیشہ اسے یاد رکھیں، اس کے دروازے کو ہمیشہ کھٹکھٹا ئیں اور اسی سے ہمیشہ پانے والے ہوں اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی تو فیق عطا کرے۔آمین روزنامه الفضل ربوه ۱۶ را کتوبر ۱۹۸۲ ء صفحه ۲ تا ۴)