خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 449
خطبات ناصر جلد نهم ۴۴۹ خطبه جمعه ۱/۲ پریل ۱۹۸۲ء عربات سب کی سب اللہ ہی کے ہاتھ میں ہے خطبه جمعه فرموده ۲ را پریل ۱۹۸۲ء بمقام مسجد اقصی۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا :۔انسانی فطرت شرف اور عزت کا مطالبہ کرتی ہے۔ہر انسان یہ خواہش رکھتا ہے کہ اسے عزت کا مقام ملے۔ہر شخص یہ چاہتا ہے کہ دوسرے اس کی عزت کریں، احترام سے اس سے پیش آئیں ،حقارت سے اسے نہ دیکھیں۔انسانیت اس نقطۂ نگاہ سے دو حصوں میں بٹی ہوئی ہے۔ایک حصہ وہ ہے جو عزت کی تلاش اپنے رب کریم کی نگاہ میں کرتا ہے۔ایک حصہ وہ ہے جو عزت کے لئے انسانوں کی طرف متوجہ ہوتا ہے۔بعض لوگ دولت کو عزت کا سر چشمہ سمجھتے ہیں۔وہ دولتمند کے گردگھومنے لگ جاتے ہیں کہ شاید ان کی صحبت ہمیں معزز بنادے گی۔بعض لوگ ورثہ میں ملی ہوئی خاندانی وجاہت کو عزت کا سبب جانتے ہیں اور ایسے خاندانوں سے تعلق رکھتے ہیں عزت کی تلاش میں۔بعض لوگ اثر و رسوخ کو عزت کا منبع سمجھتے ہیں اور جو لوگ دنیوی لحاظ سے اثر اور رسوخ رکھنے والے ہیں ان کی صحبت میں بیٹھتے ہیں، ان کے گرد گھومتے ہیں تا کہ وہ بھی ان کی وجہ سے معزز بن جائیں۔بعض لوگ علم کو عزت کا سرچشمہ سمجھتے ہیں۔بڑے بڑے عالم دنیوی لحاظ سے جو گزرے، ان کے