خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 27
خطبات ناصر جلد نهم ۲۷ خطبه جمعه ۲۰ فروری ۱۹۸۱ء دُعا کے بغیر زندگی کا کوئی مزہ نہیں خطبه جمعه فرموده ۲۰ فروری ۱۹۸۱ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔صحت اور بیماری کا تسلسل ابھی جاری ہے۔بیچ میں آرام آجاتا ہے اور پھر بیماری عود کر آتی ہے۔چند دن میں اسلام آباد میں رہا۔وہاں چیک اپ کروایا۔بعض ٹیسٹ ہوئے اور پھر سے ایک ماہ کے لئے اینٹی بائیوٹک کا کورس تجویز ہوا ہے۔بیماری تو انسان کے ساتھ لگی ہی ہوئی ہے۔اس لئے کہ غلطی کرنا انسان کے ساتھ لگا ہوا ہے۔قرآن کریم نے فرمایا ہے۔اِذَا مَرِضْتُ (الشعرآء :۸۱) انسان غلطی کرتا ہے کوئی، اور بیمار ہو جا تا ہے لیکن شفا اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے اور اللہ تعالیٰ سے جو کچھ بھی حاصل کرنا ہو اس کے لئے دعا کرنی پڑتی ہے۔دعا کرتا ہوں اور آپ سے بھی امید رکھتا ہوں کہ آپ دعا کریں گے کہ اللہ تعالیٰ صحت دے اور زیادہ سے زیادہ کام کرنے کی توفیق عطا کرے۔آمین۔ذمہ داری کے جو کام ہیں وہ تو کرنے ہی پڑتے ہیں اور کرنے چاہئیں نہ آپ پر کوئی احسان ہے نہ کسی اور پر۔اس بیماری میں بھی جب کچھ آرام آیا تو مجھے رات کے دو دو بجے تک کام