خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 374 of 530

خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 374

خطبات ناصر جلد نهم ۳۷۴ خطبه جمعه ۲۵ / دسمبر ۱۹۸۱ء اشارہ ہے کہ جن کا خاتمہ بالخیر اس مقام پر ہو جاتا ہے۔میں یہ اس لئے کہہ رہا ہوں کہ یہ دنیا ابتلا اور امتحان کی دنیا ہے جہاں یہ ممکن ہے کہ ایک مبتدی کا روحانی میدان میں پاؤں پھسلے اور وہ روحانی طور پر شَفَا حُفْرَةٍ مِّنَ النَّارِ ( ال عمران : ۱۰۴) آگ کے گڑھے میں گر جائے۔وہاں یہ بھی ممکن ہے کہ جو شخص روحانی ترقیات کرتے ہوئے بہت سی منازل طے کر کے کہیں کا کہیں آگے نکل جائے اس کے پاؤں میں بھی لغزش آئے اور خدا تعالیٰ کے دربار سے وہ دھتکارا جائے۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَلِحْلِ دَرَجتٌ مِّمَّا عَمِلُوا (الاحقاف:۲۰) جیسے جیسے کسی کے عمل، عمل صالح ہوں گے ویسے ویسے اس کا درجہ اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں ہوگا۔تو جتنے انسان خدا تعالیٰ کا نام لے کر، اس کی عظمتوں کا کلمہ پڑھ کے اسے جَلّ جلالہ، اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو پہچان کر اسلام میں داخل ہوتے ہیں ، اتنے ہی درجات ہیں جتنے افراد ہیں۔لیکن وہ ایک بار یک مسئلہ ہے جسے سمجھانے کے لئے میں یہ کہوں گا کہ جس طرح دنیا میں دو انسان کی شکل ایک نہیں اسی طرح روحانی طور پر کسی دو انسان کی روحانیت کا مقام بھی ایک نہیں۔اس میں بہت سی باتیں دخل انداز ہوتی ہیں جن کی تفصیل کی طرف اشارہ بھی اس وقت نہیں کیا جاسکتا۔درجہ بدرجہ ترقی کرتے ہوئے یہی لوگ ( وَلِكُلّ دَرَجتُ مِمَّا عَمِلُوا ) ایک مسلسل جد و جہد، ایک سعی ، ایک مجاہدہ ، ایک ہجرت ، ہجرت مکانی نہیں ہجرت روحانی جو ہے کہ چھوٹے مقام کو چھوڑ کے بڑے کی طرف منتقل ہونے کی مقبول کوشش جس کے نتیجے میں ایک بلند مقام کی طرف ایک انسان منتقل ہو بھی جاتا ہے۔) اس مسلسل کوشش کے بعد ایک گروہ ایسا آگیا اولنكَ هُمُ الْمُؤْمِنُونَ حَقًّا یہ جو گروہ ہے اس کی کیفیت اللہ تعالیٰ نے بَلَى مَنْ اَسْلَم والی آیت میں بیان کی ہے۔وہ Ideal ( آئیڈیل ) ہے۔کوئی شخص اس آیت کوشن کے اور اس کی تفسیر ( جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام نے بیان کی ہے جسے پڑھ کر سناؤں گا آپ کو ، اسے ) ٹن کے اس شبہ میں نہ رہے ایک :۔کہ سارے کے سارے مومن اس مقام تک پہنچے ہوئے ہیں۔نہیں، سارے نہیں پہنچے ہوئے لیکن جو پہنچے ہوئے ہیں وہ بھی اور جو نہیں پہنچے اس مقام کو ، وہ بھی مسلسل اس کوشش میں ہیں کہ زندگی کے ہر آنے والے لمحہ میں ان پر اللہ تعالیٰ کی اس سے زیادہ برکات نازل ہوں جو گزرنے والے لمحے