خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 366 of 530

خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 366

خطبات ناصر جلد نہم ۳۶۶ خطبہ جمعہ ۱۱/ دسمبر ۱۹۸۱ء جس کے متعلق اطلاع یہ ہے کہ اس کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے۔الحمد للہ۔اب اگر اللہ تعالیٰ نے توفیق دی تو میں انشاء اللہ اگلے سال اس کا افتتاح کروں گا ورنہ افتتاح بہر حال ہو گا اس کا۔دعا یہ کریں کہ وہ اہل سپین کے لئے برکتوں اور رحمتوں کا موجب بنے اور جس طرح وہ علاقہ صد ہا سال اسلام کے نور سے منور اور اسلام کے حسن سے خوبصورت رہا اور ساری دنیا وہاں کی چمک اور وہاں کے حُسن کو دیکھنے اور اس سے لذت حاصل کرنے کے لئے وہاں جاتی تھی اسی طرح پھر از سر نو جماعت احمدیہ کو اللہ تعالیٰ توفیق دے کہ پین کو ویسا ہی بنادیں، ان کے دل پیار اور خدمت سے جیت کر خدا اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے۔اس کے بعد ہمارے یورپ میں جو ضروری مساجد دو بننے والی ہیں (ویسے تو تین چار اور بھی ہوں گی لیکن جو ضروری ہیں ) وہ اٹلی کے ملک میں اور فرانس کے ملک میں۔اور نئی راہیں کھولنے کے لئے ساؤتھ امریکہ میں۔برازیل میں ارادہ ہے مسجد بنانے کا۔تو میری خواہش تو یہ تھی ، اس میں کچھ دیر ہو گئی۔اگر دو ایک مہینہ پہلے ہم اٹلی میں زمین خرید لیتے تو ممکن تھا کہ ہم اگست ستمبر میں ( سپین کی مسجد تو ، اس کا افتتاح تو ہونا ہے ) اٹلی کی مسجد کا بھی افتتاح کر دیتے۔لیکن خدا تعالیٰ عظمتوں والا ، قدرتوں والا ، طاقتوں والا ہے، سب کچھ ہے۔ایک منٹ میں 'گن کے ساتھ اس نے اس ساری کائنات کو بنا دیا۔لیکن جو کرتا ہے اپنی مرضی سے کرتا ہے۔جبر انہیں اس سے کچھ کروایا جاسکتا۔ہمارا مقام اس کے قدموں میں ہے اور اس نے یہ بشارت دی کہ میرے قدموں میں ہی رہنا، تو میں تمہیں ساتویں آسمان کی رفعتوں تک پہنچادوں گا۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعے یہ بشارت دی۔ہمیں ساتویں آسمان سے کوئی پیار نہیں۔میں نے بڑا سوچا اگر خدا تعالیٰ ساتویں آسمان تک ہمیں نہ لے جائے اور وہ جو ہماری شہ رگ کے قریب ہے ، ہمارے پہلو میں بیٹھ کر مجھے اور آپ کو اپنی گود میں لے لے، ہم نے ساتواں آسمان لے کے کیا کرنا ہے۔تو دعاؤں کے لئے ہم پیدا ہوئے دعاؤں کے نتائج کی عظمتیں ہم نے دیکھیں خدا تعالیٰ کو ہم علی وجہ البصیرت جانتے ہیں۔کوئی فلسفہ نہیں ہے۔خدا تعالیٰ ایک عظیم ہستی ہے۔خدا تعالیٰ