خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 253
خطبات ناصر جلد نهم ۲۵۳ خطبہ جمعہ ار ستمبر ۱۹۸۱ء پر، اس کی صفات اور اس کی ذات کی کامل معرفت رکھنے والا۔وَ گلمیہ اور جو وحی نازل ہوئی ہے اس کو جاننے والا اور اس کے مطابق عمل کرنے والا ہے ایمان لا دَوَاتَّبِعُوهُ اور اس کی پیروی کرو تا کہ تم ہدایت پاؤ۔یہ ہے ہمارا عقیدہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق۔کوئی دنیا کا رسول، کہتے ہیں ایک لاکھ بیس ہزار یا ایک لاکھ چوبیس ہزار رسول آئے ، کوئی بھی ان میں سے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابلے میں تھا ہی کچھ نہیں ، کہنا چاہیے۔کیونکہ بہت ساری ان کے اندر حدود تھیں۔ان کو خدا تعالیٰ نے محدود علم دیا محدود زمانہ کے لئے مقرر کیا ، خاص قوم کی طرف آئے اور اس کے نتیجہ میں جو اس قوم کی اس زمانہ میں ضرورت تھی اس حد تک ان کے اوپر خدا تعالیٰ کی وحی نازل ہوئی لیکن محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم كَافَةٌ لِلنَّاسِ (سبا:۲۹) اور بَشِيرًا ونَذِيرًا (سبا: ۲۹) آئے۔مومن اور کافر دونوں کے لئے بشارتوں کے سامان بھی دیئے۔ایسا کرو گے خدا کا پیار مل جائے گا اور ہر دو، مومن و کافر کے لئے انذار کے سامان بھی پیدا کئے۔ان کو کہا ایک دفعہ ایمان تمہیں مل جائے یہ نہ ہو کہ بعد میں بھٹک جاؤ۔اس واسطے بچتے رہنا۔اس عظمتوں والے نبی کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔إِنَّ اللَّهَ وَمَلَيكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النبي (الاحزاب : ۵۷) اللہ تعالیٰ کی رحمتیں نازل ہو رہی ہیں اس النَّبِيِّ پر (جس کا ذکر ابھی میں نے ، پچھلی آیت میں آیا اس کو بیان کیا تھا) اور خدا تعالیٰ کے فرشتے اس کے لئے رحمت مانگ رہے ہیں اور دعائیں کر رہے ہیں اَلنَّبِيِّ کے لئے۔اس لئے يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اللہ تعالیٰ کے اخلاق تَخَلَّقُوا بِأَخْلَاقِ الله کے مطابق، اللہ تعالیٰ کی رحمتیں نازل ہورہی ہیں، صَلُّوا عَلَيْهِ تم بھی خدا سے درخواست کرو کہ وہ رحمتیں جو ہیں وہ ہر آن زیادہ سے زیادہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوتی رہیں اور دعائیں کرتے رہو۔فرشتے دعائیں کر رہے ہیں ان کی زبان کے ساتھ ، ان کی آواز کے ساتھ شامل ہو کر تم بھی محمد صلی اللہ علیہ وسلم، النَّبِي کے لئے دعائیں کرو اور اس کے لئے سلامتی مانگتے رہو۔یہ دوسری عظمت محمد صلی اللہ علیہ وسلم میں پائی جاتی ہے ہمارے عقیدہ کے مطابق۔تیسری عظمت یہ پائی جاتی ہے کہ آپ قیامت تک کے انسانوں کے لئے اسوہ ہیں۔لَقَدْ كَانَ لَكُمْ