خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 247 of 530

خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 247

خطبات ناصر جلد نهم ۲۴۷ خطبہ جمعہ ار ستمبر ۱۹۸۱ء ہم عقیدہ رکھتے ہیں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم الرَّسُول النَّبِی اور الاقی ہیں خطبه جمعه فرموده ۱۱ارستمبر ۱۹۸۱ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا :۔تیرہ مہینے جو مجھے اینٹی بائیوٹک کھانی پڑیں اس کا اثر آہستہ آہستہ کم ہو رہا ہے لیکن پوری طرح ابھی طاقت بحال نہیں ہوئی۔خدا کرے کہ اس کا اثر جلد دور ہو۔اللہ اپنا فضل کرے۔آمین۔پچھلے سے پچھلے جمعہ کراچی میں مجھے خیال آیا کہ جو بنیادی صداقتیں ، حقائق اور ہمارے عقائد ہیں ان پر بھی گاہے گاہے بات ہوتی رہنی چاہیے کیونکہ بہت سے دوست باہر سے آکر ہم میں شامل ہوتے رہتے ہیں اور بہت سے ہم میں سے ذہنی طور پر طفل کی حالت سے نکل کے سمجھ اور جوانی کی حالت میں داخل ہوتے ہیں۔ان کے سامنے یہ باتیں آتی رہنی چاہئیں ورنہ شیطان کو موقع مل جاتا ہے کہ وہ بدعات کو صحیح عقائد کے اندر گھسیڑنے کی کوشش کرے۔بعض دفعہ کامیاب بھی ہو جاتا ہے۔میرا خیال تھا کہ تین بنیادی باتوں پر میں ایک ہی خطبہ میں کچھ کہہ دوں گا۔ا۔اللہ تعالیٰ کے متعلق جو ہمارا عقیدہ ہے۔۲۔قرآن کریم کی عظمتوں کو جو ہم نے سمجھا ہے اور ۳۔محمد صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی جوشان ہے قرآن کریم میں بیان ہوئی ، اس کے متعلق میں کچھ کہوں گا لیکن کچھ تو گرمی لمبے خطبے