خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 205 of 530

خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 205

خطبات ناصر جلد نهم ۲۰۵ خطبہ جمعہ ۲۴ جولائی ۱۹۸۱ء انتہائی ظالمانہ حملہ کر کے شہریوں کو جانی نقصان، زخمی کر کے، تکلیف لمبی کر کے تکالیف پہنچار ہے ہیں ان کے اموال کو وہ تباہ کر رہے ہیں۔بڑی کثرت سے دعائیں کریں کہ اُمت مسلمہ کا اصلاح حال کے سامان پیدا ہو۔اللَّهُم رَبِّ اَصْلِحْ أُمَّةً مُحَمَّدٍ - حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو الہاما بھی یہ حکم ہوا ہے۔یہ ہر قسم کی اصلاح اس میں شامل ہے۔یہ بھی ہے۔شماتت اعدا ہے۔اپنی طاقتوں کو جو اللہ تعالیٰ نے دیں اور بڑی دیں مسلمان کو۔ان کو ضائع کر دینا ہے۔صبر ہے یہ تو گل ہے کامل خدا تعالیٰ پر۔تو قرآن کریم نے تو کہا تھا کہ خدا تعالیٰ پر تم کامل ایمان رکھو تمہارے سارے کام میں کردوں گا۔میں ذمہ لیتا ہوں تو میری اور آپ کی کمزوریاں ہی ہیں نا جو ہمیں دکھ دینے والی ہیں۔تو بہت کثرت سے دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ ان پریشانیوں کو اُمت مسلمہ کی دور کرے اور ایسے سامان پیدا کرے کہ خدا تعالیٰ کی نازل کردہ شریعت نے جو ہدایت کی راہیں ہمیں بتائی تھیں ان پر اُمت مسلمہ چل کے اللہ تعالیٰ کے پیار کو حاصل کرنے والی ہو اور ایسے کام نہ کرنے والے ہوں کہ جو اللہ تعالیٰ کو ناراض کر دیتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کا غضب بھڑکتا ہے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس سے محفوظ رکھے اور بچائے کہ اس کی توفیق کے بغیر دعا بھی صحیح طور پر نہیں ہوسکتی۔تو دعائیں کریں کہ خدا تعالیٰ دعا کرنے کی آپ کو توفیق عطا کرے اور دعائیں کریں کہ ایسی دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ ان کو قبول کرلے اور دعائیں کریں کہ ان دعاؤں کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کی رحمت کے آپ وارث ہوں اور وہ اعمال صالحہ جو لاکھوں رخنے اور کمزوریاں اپنے اندر رکھنے والے ہیں وہ مغفرت کی چادر میں لپٹ جائیں اور اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں مقبول ہو جا ئیں۔خطبہ ثانیہ کے بعد حضور ایدہ اللہ بنصرہ نے فرمایا۔صفیں درست کر لیں۔انشاء اللہ نمازیں جمع ہوں گی۔از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )