خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 201
خطبات ناصر جلد نهم ۲۰۱ خطبہ جمعہ ۲۴ جولائی ۱۹۸۱ء ماہ رمضان میں بہت سی عبادتیں اکٹھی کی گئی ہیں خطبه جمعه فرموده ۲۴ / جولائی ۱۹۸۱ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔ماہِ رمضان میں بہت سی عبادتیں خاص طور پر اکٹھی کی گئی ہیں۔یہ مہینہ صرف روزے رکھنے کا مہینہ ہی نہیں بلکہ یہ مہینہ ہے نوافل کثرت سے پڑھنے کا ، دعائیں کرنے کا یہ مہینہ ہے اپنے نفس پر ضبط کو مضبوط کرنے کا اور اہوائے نفس سے محفوظ رہنے کی کوشش کرنے کا اور یہ مہینہ ہے کثرت تلاوت قرآن کریم کا اور یہ مہینہ ہے کثرت سے مالی لحاظ سے انفاق فی سبیل اللہ کا۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سال کے سارے مہینوں میں ہی بڑے ہی سخی تھے۔آپ کی سخاوت کی مثال دنیا میں کہیں اور ملنی مشکل ہے لیکن ماہ رمضان میں آپ کی سخاوت اپنے عروج تک پہنچی ہوئی ہوتی تھی جیسا کہ احادیث سے ہمیں پتا چلتا ہے۔روزہ رکھنا، قرآن کریم کی تلاوت کرنا ، ہوائے نفس سے بچنے کی کوشش کرنا ، قرآن کریم کی تلاوت کرنا ، خیرات کثرت سے دینا، انفاق فی سبیل اللہ کرنا، یہ ان سارے اعمال کا اعمالِ صالحہ سے تعلق ہے اور ایک ہے دعا کرنا۔قرآن کریم نے تمام اعمالِ صالحہ کی بنیا د مقبول دعاؤں کے نتیجہ میں مقبول اعمالِ صالحہ پر رکھی ہے۔اسلام کا یہ تصور نہیں کہ ظاہر میں تم اعمال صالحہ بجالانے والے