خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 189
خطبات ناصر جلد نهم ۱۸۹ خطبہ جمعہ ۱۰ جولائی ۱۹۸۱ء سے دور نہیں چلا جاتا اور اگر تم استقامت اور استقلال دکھاؤ گے میرے فیصلے تک اور یہ فیصلہ کرنا کہ کب میں فیصلہ کروں۔یہ میں نے کرنا ہے تم نے نہیں کرنا اس واسطے صبر تمہارا کام ہے۔اور اپنی عظمتوں اور جلال کو ظاہر کرنا یہ میرا کام ہے۔ہزاروں دفعہ پہلے ہوا ہماری زندگیوں میں بھی ہوا اور آئندہ بھی ہوگا۔اس واسطے خدا کے ہو کر اپنی زندگی گزار و اور خدا سے پاؤ ہر چیز اور پھر اس کی عظمت اور جلال کے جلوے دیکھو۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )