خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 5 of 530

خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 5

خطبات ناصر جلد نهم خطبہ جمعہ ۲ جنوری ۱۹۸۱ء حضرت اقدس بانی سلسلہ احمدیہ کی کتب شائع ہونی چاہئیں۔چنانچہ وہاں سے اس وقت تک صد سالہ جو بلی کے خرچ پر تین کتب شائع ہو چکی ہیں۔ایک تو Essence of Islam کی سیریز میں پہلی کتاب حضرت اقدس بائی سلسلہ احمدیہ کے اقتباسات چار مضامین پر۔اللہ جل شانہ اور اسلام اور محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور قرآن عظیم یہ کوئی تین سوا اٹھائیس صفحے کی کتاب بن گئی۔Essence of Islam Vol: II اس کی دوسری جلد اس وقت پریس میں ہے۔یہ بھی انگریزی ترجمہ ہے۔دنیا میں بڑی کثرت سے انگریزی بولی جاتی ہے۔اس میں بعض دوسرے مضامین ہیں اور اس کے بعد۔11:Essence Of Islam Vol اور Volume IV ( جلد سوم و چهارم) کا مسودہ تیار ہے۔انشاء اللہ آگے پیچھے وہ آجائیں گی۔اس کے علاوہ فرانسیسی بولنے والوں کے لئے ہمارے پاس لٹریچر نہیں تھا۔دنیا میں ایک وقت میں تو (چین اور روس کو چھوڑ کے ) سب سے زیادہ بولی جانے والی زبانیں دو تھیں۔یا انگریز کی زبان انگریزی کیونکہ انہوں نے بہت زیادہ Colonisation ( کالونائزیشن ) کی اور یا فرانسیسی جو اس کے بعد نمبر دو پر آئی۔پھر سپینش اور پر چوگیز کیونکہ ساؤتھ امریکہ میں وہ آباد ہوئے اور ہالینڈ کی زبان۔اس لئے کہ یہ بھی ایک وقت میں Colonial Power ( کالونیل پاور ) بنے اپنی زبان دنیا کے بعض حصوں میں انہوں نے رائج کی۔ہالینڈ کی زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ بھی ہے۔بعض دوسری کتب بھی ہیں۔فرانسیسی میں ابھی تک نہ قرآن کریم کا ترجمہ تھا،نہ کوئی اور لٹریچر تھا۔چھوٹے چھوٹے رسالے بہت سارے شائع ہوتے رہتے ہیں ضرورت کے مطابق لیکن پہلی دفعہ Introduction To The Study of Holy Quran (دیباچہ تفسیر القرآن جو حضرت مصلح موعود کا لکھا ہوا ہے ) یہ بذات خود ایک مستقل کتاب کی حیثیت بھی رکھتا ہے کیونکہ اس میں دو مضمون لمبے اور تفصیلی ہیں۔ایک تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت اور دوسرے اسلام اور عیسائیت کا موازنہ۔اس کے علاوہ اور مضامین بھی ہیں۔یہ بھی کوئی تین سوتیں، چالیس صفحے کی ہے۔یہ بھی چھپ چکی صد سالہ جو بلی کے انتظام کے ماتحت۔ہمیں اس کی اس لئے خاص طور پر ضرورت پڑی کہ ایک تو ساری دنیا میں اسلامی تعلیم پھیلانے کے لئے