خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 169 of 530

خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 169

خطبات ناصر جلد نهم ۱۶۹ خطبہ جمعہ ۳/ جولائی ۱۹۸۱ء اللہ نے وعدہ کیا ہے کہ قرآن کی تعلیم کو تمام دنیا میں غالب کرے گا خطبه جمعه فرموده ۳ جولائی ۱۹۸۱ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔قرآن کریم میں ایک آیت ہے کہ هُوَ الَّذِى اَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِه (التوبة: ۳۳) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اللہ تعالیٰ نے یہ وعدہ کیا ہے کہ وہ قرآن عظیم کی تعلیم کو محمدصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی لائی ہوئی شریعت کو تمام دنیا میں غالب کرے گا اور یہ غلبہ بتدریج ہوگا اور یہ غلبہ اپنے عروج کو جیسا کہ تمام اولیا اور بزرگ لکھتے چلے آئے ہیں اپنے عروج کو مہدی اور مسیح علیہ السلام کے زمانہ میں پہنچے گا۔قرآن کریم کا غلبہ ، قرآن کریم کی عظمت کو قائم کرنا ، قرآن کریم کے نور کو ساری دنیا میں پھیلا دینا۔اس کے لئے قرآن کریم کے اسرار مکنون کی ضرورت ہے۔اس لئے جہاں یہ کہا گیا کہ آخری عروج جو چوٹی پر پہنچے گا جب نوع انسانی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رحمت کے سایہ تلے آجائیں گے اور ان کے سینے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لائے ہوئے قرآن کریم کے نور سے بھر جائیں گے تو اس کے لئے اس قرآن کریم کی تفسیر کی ضرورت تھی کہ جو اس آخری زمانہ کی تمام ضرورتوں کو پورا کرنے والی اور تمام مسائل کو حل کرنے والی ہو۔اس لئے جس کو خدا نے بھیجا