خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 99 of 530

خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 99

خطبات ناصر جلد نهم ۹۹ خطبہ جمعہ ۸ رمئی ۱۹۸۱ء ہے اور اس کا مطلب یہ ہے کہ جو فیصلہ اللہ تعالیٰ کے فیصلے کے خلاف اور متضاد ہو وہ کامیابی حاصل نہیں کر سکتا ابھی تک میں تمہید بیان کر رہا ہوں۔اسلام آباد میں چار باتیں میں نے بیان کی تھیں اور ایک بات آج میں نے بیان کی ہے۔یہ اپنے ذہن میں حاضر رکھیں تا جب اصل مضمون بیان کروں آپ کو اسے سمجھنے میں آسانی رہے۔خدا تعالیٰ ہمارے لئے ہر قسم کی آسانیوں کے سامان پیدا کرے۔آمین۔روزنامه الفضل ربوه ۱۴؍جون ۱۹۸۱ء صفحه ۲ تا ۴) 谢谢谢