خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 47
خطبات ناصر جلد نهم ۴۷ خطبه جمعه ۱۳ / مارچ ۱۹۸۱ء روحانی طور پر اللہ تعالیٰ نے پوری صحت دی اور ان کے ذریعہ سے جگہ جگہ خالص اسلام، خالص اسلام پر چلنے والے ہمیشہ زندہ رہے۔پھر یہ زمانہ آ گیا۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کہا جس مہدی کو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام بھیجا تھا خدا مجھے کہتا ہے کہ میں وہی مہدی ہوں۔آپ نے کہا میری صداقت کی بنیادی طور پر دو قسم کی دلیلیں ہیں۔ایک قسم کی دلیلیں یہ ہیں کہ ہر وہ پیشن گوئیاں جو مہدی کے متعلق نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کیں وحی کے ذریعے جو قرآن کریم کا حصہ بن گئیں یا جو احادیث صحیحہ میں پائی جاتی ہیں وہ ساری میرے زمانہ میں پوری ہو گئیں۔جس سے ثابت ہوا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت آج بھی انسان کو ماننی چاہیے کہ چودہ سو سال کے بعد آپ کی چودہ سو سال پہلے کی پیشگوئیاں پھر پوری ہو رہی ہیں۔اور دوسری قسم کی پیشگوئیاں وہ ہیں جو آج مجھے اللہ تعالیٰ بتاتا ہے اور پوری ہو رہی ہیں۔قیامت تک کے لئے، اس وقت بتایا یہ گیا ہے کہ انسانیت کی اکثریت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے روحانی فیضان کے نتیجہ میں آپ کے ایک عاشق زار، انتہائی پیار کرنے والے، آپ کے ایک جانثار، آپ کا کامل عکس بن کے جو آپ کے شاگردوں میں پیدا ہوئے مہدی، ان کی جماعت کے ذریعے دنیا کی بڑی بھاری اکثریت اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کی قائل ہوگی اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع ہو جائے گی اور قیامت تک ( اور قیامت سے مراد ہمارے آدم علیہ السلام کی نسل پر جو قیامت آئی ہے ایک ہزار سال کے بعد وہ مراد ہے۔یہ اپنا مضمون ہے علیحدہ۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس پر روشنی ڈالی ہے ) جماعت احمدیہ میں ایسے لوگ پیدا ہوتے رہیں گے جو اس جھنڈے کو جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا ہے بلند رکھیں گے اور اسلام کی سرحدوں پر بیدار اور چوکس رہ کر بدعات کو اسلامی تعلیم کے اندر داخل نہیں ہونے دیں گے خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ۔بہر حال میں وفا کی بات کر رہا تھا۔وفا کی اُمت مسلمہ نے کھجور کے درخت کے ساتھ جس کھجور نے غربت کے زمانہ میں ان سے وفا کی تھی۔چند کھجوریں کھا کے گزارہ کر لیتے تھے ناصحابہ۔