خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 458 of 530

خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 458

خطبات ناصر جلد نہم ۴۵۸ خطبہ جمعہ ۱٫۹ پریل ۱۹۸۲ء طاقتوں کا مالک، وہ اس کو بغیر حساب کے دے دیتا ہے۔اس دنیا میں بھی جو تیز روحانی نگاہ رکھنے والے ہیں وہ اس فرق کو محسوس کرتے ہیں لیکن يَوْمَ الْقِیمَةِ تو ہر ایک کو پتا لگ جائے گا۔وہ جو تمسخر کرنے والے ہیں انہیں بھی پتا لگ جائے گا۔یہ جو حیات دنیا خوبصورت کر کے دکھائی گئی اس کی تفصیل ایک اور آیت میں آتی ہے۔زُيِّنَ لِلنَّاسِ حُبُّ الشَّهَوَاتِ مِنَ النِّسَاءِ (ال عمران : ۱۵) ان لوگوں کو جو معرفتِ باری ، ذات باری اور صفات باری نہیں رکھتے۔شہوات نفسانی کی محبت اچھی شکل میں دکھائی گئی ہے۔اس آیت میں پوری تفصیل کے ساتھ جو قسمیں بنتی تھیں شہوات نفسانی کی اور انسانی زندگی کے جن حصوں سے ان کا تعلق تھا، وہ بھی بتائے گئے۔اللہ تعالیٰ اس آیت میں فرماتا ہے کہ شہوات نفسانی میں ایک تو عورت سے پیار ہے ، عورت کا پیار ، عورت مرد کے لئے پیدا کی گئی۔مرد عورت کے لئے پیدا کیا گیا۔یہ درست ہے خدا تعالیٰ نے ہر دو کو ایسی طاقتیں دیں جو وہ مقصد حاصل کر سکیں جس مقصد کے لئے انہیں زوجین بنا یا گیا لیکن جب شیطانی ہلاکت کی راہوں کے نتیجہ میں انسان اندھا ہو جاتا ہے تو عورت سے اس کا تعلق صرف شہوات نفسانی کے دائرہ کے اندر ہوتا ہے بچوں سے محبت یہ دوسری چیز ہے۔سونے چاندی کے محفوظ خزانوں یعنی دولت سے محبت کرتا ہے۔خدا کی روحانی دولتوں کو بھول جاتا ہے۔دولت سے مجنونانہ عشق پھر یہ جو زمین ہے کھیتیاں ہیں۔ان کے لئے مویشی چاہئیں گھوڑے ہیں۔یہ ساری چیزوں کا ذکر کیا۔ان چیزوں پر ایسے لوگ شہوات نفسانی جن کو شیطان نے خوبصورت کر کے دکھایا ہے، فدا ہیں۔اللہ تعالیٰ نے اگلی آیت میں ( یہ ال عمران کی پندرویں، سولہویں آیات ہیں ) اس کے مقابلہ میں کچھ چیزیں رکھیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ شہوات نفسانی کے مقابل اور ان سے کہیں بہتر یہ چیزیں ہیں۔اور یہ ان لوگوں کو دی جاتی ہیں جو تقویٰ اختیار کرتے ہیں۔قرب الہی اور خاتمہ بالخیر تک پہنچنے والا جس کے نتیجہ میں جنت میں، جس کا بہت تفصیل کے ساتھ اس کی عظمت بیان کرنے کے بعد ، خدا تعالیٰ نے اس کا ذکر کیا جو متقیوں کے لئے بنائی گئی ہیں جیسا کہ پہلے متقی کا لفظ آیا تھا۔