خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 291 of 530

خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 291

خطبات ناصر جلد نهم ۲۹۱ خطبه جمعه ۲۳/اکتوبر ۱۹۸۱ء جماعت احمدیہ کا بنیادی مقام عجز اور انکسار کا مقام ہے خطبه جمعه فرموده ۲۳/اکتوبر ۱۹۸۱ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔چند دن سے مجھے شدید انفلوئنزا کی تکلیف رہی ہے۔کافی حد تک آرام ہے مگر فلو کا کچھ حصہ باقی ہے شعف بھی ہے۔فلوسر پر بھی حملہ کرتا ہے اور جسم کو بھی کمزور کرتا ہے۔بلڈ پریشر بھی بعض دفعہ بہت گر جاتا ہے۔Low ہو جاتا ہے۔بہر حال اللہ نے فضل کیا اور اس قابل کیا کہ میں آج نماز جمعہ کے لئے آگیا۔یہ اس لحاظ سے بڑا اہم جمعہ ہے کہ اس جمعہ ہی سے میں اس مضمون کو شروع کر دیا کرتا ہوں جو خدام الاحمدیہ میں میں نے بیان کرنا ہوتا ہے اور جو مضمون خدام الاحمدیہ اور انصار اللہ کے اجتماعات کی تقاریر میں میں نے بیان کرنا ہے وہ اس لئے بہت اہم ہے کہ یہ اجتماعات پندرہویں صدی ہجری کے پہلے اجتماعات ہیں اور میں چاہتا تھا کہ پندرھویں صدی ہجری کی اہمیت کے پیش نظر جو اہم ذمہ داریاں ہیں اُس کے مطابق جس قسم کی ہمیں زندگی گزارنی چاہیے اس کے متعلق میں جماعت کو کچھ کہوں۔کیونکہ ابھی جمعہ کے بعد اجتماع بھی ہے میں بیماری کی وجہ سے ضعف بھی محسوس کر رہا ہوں ، ہم نمازیں انشاء اللہ جمع کریں گے۔اس لئے مختصراً ایک ضروری بات کہوں گا کہ جو بنیاد بنتی ہے