خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 281
خطبات ناصر جلد نهم ۲۸۱ خطبه جمعه ۹/اکتوبر ۱۹۸۱ء مومنین کی جماعت کو صراط مستقیم پر مضبوطی سے قائم رہنا ہے خطبه جمعه فرموده ۹ اکتو بر ۱۹۸۱ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے حسب ذیل آیت قرآنی تلاوت فرمائی:۔رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِنْ لَدُنْكَ رَحْمَةً ۚ إِنَّكَ أَنْتَ الْوَهَّابُ۔(ال عمران : ٩) پھر فرمایا:۔قرآن عظیم نے جو دعا اس آیت میں ہمیں سکھائی ہے جو ابھی میں نے تلاوت کی ہے اس کی ضرورت اور اہمیت نمایاں ہو کر ہمارے سامنے سپین میں آجاتی ہے۔قریباً چھ صدیاں اُمت مسلمہ کے اس حصہ نے جو یہاں رہائش پذیر تھا اور یہاں کی بادشاہت اس کے ہاتھ میں تھی انہوں نے صراط مستقیم کو مضبوطی سے پکڑا ہوا تھا اور اللہ تعالیٰ سے ان کا اتنا مضبوط تعلق تھا کہ دنیا کی کوئی طاقت اور دنیا کی کوئی کشش اور رغبت اس تعلق کو توڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکتی تھی اور قریباً چھ صدیاں اللہ تعالیٰ نے ان پر اسْبَغَ عَلَيْكُمْ نِعَمَهُ ظَاهِرَةً وَبَاطِنَةً (لقمن:۲۱) موسلا دھار بارش کی طرح ظاہری اور باطنی نعمتیں نازل کی تھیں علمی میدان میں ساری دنیا کی بادشاہت ان کے ہاتھ میں تھی۔روحانی طور پر بھی بڑے بزرگ انہوں نے پیدا کئے اور اللَّهُمَّ مُلِكَ الْمُلْكِ تُؤْتِي الْمُلْكَ مَنْ