خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 271 of 530

خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 271

خطبات ناصر جلد نهم ۲۷۱ خطبه جمعه ٫۲اکتوبر ۱۹۸۱ء کائنات کی بنیادی حقیقت وحدانیت باری تعالیٰ ہے خطبه جمعه فرموده ۲ اکتوبر ۱۹۸۱ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔پچھلے چند دن بیماری میں گزرے۔اللہ تعالیٰ نے فضل کیا آرام ہے۔تھوڑ اسا ابھی اثر باقی ہے ضعف کی شکل میں اور دانت کی تکلیف کی صورت میں ، اللہ فضل کرے گا وہ بھی دور ہو جائے گی۔آج میں اس کائنات کی بنیادی حقیقت اور انسانی لحاظ سے ایک بنیادی عقیدہ ہے، اس کے متعلق کچھ کہوں گا۔اس کائنات کی بنیادی حقیقت وحدانیت باری تعالیٰ ہے۔اللہ ایک ہے۔یہ اس ساری کائنات کی ، اس Universe (یونیورس) کی ، عالمین کی بنیادی حقیقت ہے اور جہاں تک انسان کا تعلق ہے انسان کی حقیقی خوشحالی اس بات میں مضمر ہے کہ وہ اپنے ربّ کریم سے ایک زندہ تعلق قائم کرے۔یہ زندہ تعلق دو پہلوؤں سے ہو سکتا ہے اور ہوتا ہے۔ایک عقیدہ کے لحاظ سے جس کو ہم معرفت یا عرفان کہتے ہیں۔معرفت ذات اور صفات باری ضروری ہے اپنی زندگی سنوارنے کے لئے اور اُس ابدی زندگی کی خوشحالی کے لئے جو مرنے کے بعد، اس دنیا سے رخصت ہونے کے بعد، موعودہ ہے وہ حیات جس کا وعدہ دیا گیا ہے انسان کو۔