خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page x
VIII مجبوری ہے، اس واسطے میں نہیں کرتا۔ابھی ایک دو ہفتے ہوئے تو کسی نے (میرے اوپر تو اعتراض نہیں کیا،حسن ظنی سے کام لیا لیکن یہ ضرور ) کہا کہ حضرت صاحب کو دیکھ کے، اگر خطبہ کوئی اور دے رہا ہو، اس نے بھی وہ روایت چھوڑ دی ہے۔میں اکڑوں کی حالت جو مجھے اٹھنا ہے وہ نہیں بیٹھ سکتا۔مجھے اس سے تکلیف ہوتی ہے۔اس لئے اس تکلیف نے مجھے اجازت دی اسلامی تعلیم کے مطابق کہ میں کھڑے کھڑے ایک وقفہ ڈال کے پھر دوسرا خطبہ شروع کردوں۔“ الغرض حضرت خلیفہ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ کے فرمودہ خطبات جمعہ بھی ہر پہلو سے انسانیت کی ضرورت ہیں۔ان میں خدا تعالیٰ کی خاطر ہر جہت سے ترقیات کے لئے قربانی اور کامل اطاعت کی تیاری کے سامان ہیں۔اس جلد کے ساتھ حضرت خلیفہ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ کے خطبات جمعہ کی تدوین اور اشاعت کا کام خدا تعالیٰ کے فضل سے مکمل ہو گیا ہے۔آئندہ جلد دھم حضور انور کے خطبات عیدین اور نکاح پر مشتمل ہوگی۔انشاء اللہ تعالیٰ ۲۳-۶-۲۰۰۸ والسلام سید عبدالحی ناظر اشاعت