خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 69 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 69

خطبات ناصر جلد ہشتم ۶۹ خطبہ جمعہ ۱۶ / فروری ۱۹۷۹ء ابدی زندگی کا حصول خدا کے فضل کے بغیر ممکن نہیں خطبه جمعه فرموده ۱۶ فروری ۱۹۷۹ء بمقام مسجد اقصی۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔کل دو پہر سے بارش ہورہی ہے کبھی خاصی تیز ہو جاتی ہے کبھی زور ٹوٹ جاتا ہے مگر لگا تار قریباً بارش ہو رہی ہے اور اس موسم میں دین اسلام جو سہولتیں دیتا ہے اور زیادہ سختی نہیں کرتا ماننے والوں پر، اس دینِ اسلام نے اجازت دی ہے کہ اگر چاہو تو ایسے موسم میں جمعہ نہ ہو اور اپنے اپنے حلقہ یا محلہ یا قریب کی مسجد میں ظہر کی نماز پڑھ لی جائے یا گھروں میں نماز پڑھ لی جائے اور بہت سے دوست ہیں جن کو جسمانی طاقت کی وجہ سے یا دل کے جذبہ کے نتیجہ میں یہ ہمت ہوتی ہے کہ وہ مسجد میں آجائیں تو موسم پر غور کرتے ہوئے میں نے سوچا تو میرے سامنے یہ سوال آیا کہ آیا میں ان کا خیال رکھوں جو مسجد میں پہنچ جائیں گے اس موسم کے باوجود یا ان کا خیال رکھوں جو موسم کی وجہ سے اجازت جو ان کو دی گئی ہے اس کے نتیجہ میں مسجد میں نہیں پہنچیں گے۔تو میں نے فیصلہ کیا کہ جو مسجد میں جمعہ کی خاطر تکلیف اٹھا کر پہنچیں گے ان کا بہر حال خیال رکھنا چاہیے۔میرا خیال ہے کہ اس وقت عام حاضری کی نسبت شاید آٹھواں حصہ یا دسواں حصہ حاضری ہو مگر جو نہیں آئے ان کا بھی کوئی گناہ نہیں کیونکہ اسلام نے یہ اجازت دی ہے۔ایک دفعہ اس سے ملتے