خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 825
خطبات ناصر جلد ہشتم ۸۲۵ خطبه جمعه ۱۲ / دسمبر ۱۹۸۰ء سپین میں مسلمانوں نے خدائی حکم اِعْتِصَامِ بِحَبْلِ اللهِ کو نظر انداز کر دیا تھا خطبه جمعه فرموده ۱۲ر دسمبر ۱۹۸۰ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔جو اینٹی بائیوٹک (Anti-Biotic) مجھے گردے کی تکلیف میں دی جارہی ہیں انہیں کھاتے ہوئے دو ہفتے آج ہورہے ہیں جہاں تک انفیکشن (Infection) کا تعلق ہے تین دن ہوئے کلچر لا ہور سے کروایا تھا تو وہ اس کا نتیجہ بتاتا ہے کہ کوئی انفیکشن اب باقی نہیں رہی۔اَلْحَمْدُ لِلَّهِ - لیکن ڈاکٹر محمود الحسن صاحب جن کا علاج ہے انہیں فون پر جب یہ بتایا گیا تو انہوں نے کہا پہلے بھی دوائیں چھوڑنے کے بعد بیماری عود کر آئی تھی اس لئے مزید ایک ہفتہ پوری خوراک اس دوائی کی کھائی جائے اور اس کے بعد نصف خوراک اس کی کھائی جائے۔دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ بیماری کو جڑ سے اکھاڑ دے۔یہ عرصہ ختم ہو گا جس دن جلسہ شروع ہوتا ہے ہمارا چھبیس کو۔اس روز شاید مجھے ایک دن چھوڑنی پڑے کیونکہ کافی ضعف یہ ادویہ کرتی ہیں۔بہر حال کام کی قوت تو خدا تعالیٰ کی رحمت عطا کرتی ہے۔انسان کی کوششیں تو نہیں۔اللہ تعالیٰ اپنی رحمت سے ذمے داریوں کو پوری طرح ادا کرنے کی توفیق عطا کرے۔آمین۔بعض ایسے لوگ بھی ہیں اس دنیا میں جو کہتے ہیں کہ سب کام تو اللہ تعالیٰ نے ہی کرنے