خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page viii of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page viii

VI بدعات کا اور اسلامی اخلاق کا لیکن اسلامی اخلاق صحیح معنی میں قائم نہیں ہو سکتے۔بدعات کے خلاف جہاد جو ہے اس کی بھی بڑی ذمہ داری، اصل ذمہ داری تو ساری جماعت پر ہے لیکن کافی حد تک یہ ذمہ دار ہیں معلم وقف جدید کے ان کو ایسی باتوں سے بھی آگاہ ہونا چاہیے۔بڑے بڑے آدمی بھی غلطی کر جاتے ہیں۔ایک غیر ملک میں ہمارے ہیں نمائندہ انہوں نے تعویذ گنڈا وہاں شروع کر دیا إِنَّا لِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رجِعُونَ لیکن جب جماعت کو علم ہوا تو ان کو سمجھانے کے لئے انتظام کیا گیا ہے تو بدعات کو دور کر کے اخلاق شنیعہ کو دور کر کے اخلاق فاضلہ قائم کرنا اور بلند اسلامی اخلاق جماعت میں پیدا کرنا یہ ساری جماعت کا فرض ہے وقف جدید کا بھی فرض ہے۔۴۷ / جنوری ۱۹۸۰ء کے ہی خطبہ جمعہ میں اسلامی لباس کی تشریح کرتے ہوئے فرمایا:۔ایک میں بات بتادوں اگر اسلام ساری دنیا کے لئے ہے اور یقیناً اسلام ساری دنیا کے لئے ہے تو پھر ہر ملک کا لباس اسلامی لباس ہے۔اگر کسی ملک کا لباس اس قسم کا ہے کہ اس جنگ کو وہ صحیح طور پر ڈھانپتا نہیں جو اسلام نے کہا ہے ڈھانپو۔تو اتنی تبدیلی اس لباس میں ہو جانی چاہیے کیونکہ ایک اور حکم ہے جس کی خلاف ورزی کر رہا ہے وہ۔لیکن یہ کہنا کہ مغربی افریقہ کا لباس اسلامی نہیں باوجود اس کے کہ وہ یہ شرائط پوری کر رہا ہے کہ ستر جو ہے اس کو ڈھانک رہا ہے اور پنجاب کا جو لباس ہے وہ اسلامی ہے یا عرب کا لباس جو ہے وہ اسلامی ہے اور یورپ کا لباس اسلامی نہیں یہ بات ہی غلط ہے۔ساری دنیا کا وہ لباس جو ان شرائط کو پورا کرنے والا ہے وہ اسلامی ہے۔“ ۱۸۸ جنوری ۱۹۸۰ء کے خطبہ جمعہ میں آپ نے عظیم ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا:۔بڑی ذمہ داری ہے آپ پر ، آپ میں سے ہر ایک پر ، مرد پہ بھی ، عورت پہ بھی ، آپ کی نسلوں پر بھی ، آئندہ آنے والی جو نسلیں ہیں ان پہ بھی ہے یہ ذمہ داری اور قیامت تک کے لئے ذمہ داری ہے کیونکہ کہا یہ گیا ہے کہ اسلام غالب رہے گا اس دنیا میں اور نوع انسانی کی بھاری اکثریت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع رہے گی تمھیں نسلیں کم از کم ہم نے سنبھالنی ہیں۔تین ان میں سے گزرچکیں اور ستائیس نسلیں سنبھالنی ہیں۔ہمیں اپنی فکر نہیں، ہمیں اپنی نسلوں کی بھی فکر کرنی چاہیے۔اپنی فکر بھی کرنی چاہیے مگر صرف اپنی فکر نہیں، اپنی نسلوں کی بھی فکر کرنی چاہیے اور خدا تعالیٰ نے کہیں یہ نہیں لکھا کہ کوئی خاص قوم، کوئی خاص فرد ایسا ہے جس نے اجارہ داری لی ہوئی