خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 777 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 777

خطبات ناصر جلد ہشتم LLL خطبہ جمعہ ۷ /نومبر ۱۰ ١٩٨٠ء کرلیا جائے گا تو یہ بھی ایک بڑی برکت والی بات ہوتی لیکن میرا خیال ہے کہ اس طرف کسی کو خیال نہیں گیا بہر حال ایک صدی جا رہی ہے اور دوسری آ رہی ہے۔میں جب پین میں تھا جانے والی صدی کی وہ آخری مسجد جس کا افتتاح ایک ایسے ملک میں جو صدیوں اسلام کا بڑا دشمن رہا اللہ تعالیٰ نے 9 اکتو بر کو مجھ سے کروایا وہ آخری مسجد ہے جس کا افتتاح اس صدی میں ہوا۔وہاں جب میں تھا تو سپین کی تاریخ کے واقعات میرے ذہن میں آنے لگے اور بڑی شدت کے ساتھ یہ احساس ہوا کہ یہ دعا جو ہمیں سکھائی گئی رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِنْ لَدُنْكَ رَحْمَةً إنَّكَ أَنتَ الْوَهَّابُ اس کی اہمیت کس قدر ہے۔ایک ملک کے مسلمان سات سو سال قریباً سپین کی سرزمین پر منصف انصاف کرنے والے اور عدل کرنے والے حاکم کی حیثیت سے حکمران رہے اور ان کی عظمتوں کے نشان اور جو اسلام کا نمونہ انہوں نے وہاں قائم کیا اس کے آثار ہمیں آج بھی نظر آتے ہیں۔غرناطہ وہ شہر ہے جہاں بادشاہ نے مسلمان بادشاہ نے شکست کھا کے غرناطہ شہر اور سپین ملک کی سلطنت کی چابی عیسائی بادشاہ کے ہاتھ میں پکڑا ئی تھی۔مسلمانوں نے وہاں ایک بہت بڑا محل اور قلعہ پہاڑ کی چوٹی پر الحمرا نام ہے اس کا وہ بنایا ہے۔وہاں ایک کھڑکی کے پاس ہم کھڑے تھے اور سامنے ہمارے شہر کا ایک حصہ تھا۔ہمارے گائیڈ جو اپنے دعوی کے مطابق ایک مسلمان خاندان کا ایک عیسائی فرد تھا یعنی اس زمانے میں پانچ سو سال پہلے اس وقت ان کو مجبور ہو کے عیسائیت قبول کرنی پڑی اور بعد میں تو نہ اسلام رہا نہ عیسائیت رہی عقائد کے لحاظ سے تو کچھ بھی نہیں اب۔بہر حال وہ کہنے لگا کہ اس قدر مسلم حکومتوں نے سپین میں انصاف کو قائم کیا ہے کہ ابھی تک ہم حیران ہوتے ہیں۔کہنے لگا یہ نظر نہیں آرہے دو حصے شہر کے ایک کوارٹر تھا عیسائیوں کا ایک یہودیوں کا۔ہر دو کو گر ہے وہاں بنانے کی اجازت تھی۔کھلے بندوں اپنی عبادتیں کرنے کی اجازت تھی۔عیسائیوں کو بھی اور یہودیوں کو بھی ان کو اپنی ثقافت اور معاشرہ کے مطابق اسلامی سیاست میں زندگی گزارنے کی اجازت تھی۔اپنے بچوں کو اپنی مرضی کے مطابق پڑھانے کی اجازت تھی۔کوئی جبر ان پر نہیں تھا ان کی عزت اس معیار پہ۔( کچھ حصے تو وہ بیان نہیں کر سکتا تھا کیونکہ مسلمان نہیں تھا میں اپنی طرف سے کچھ زائد کر رہا ہوں اس وقت ) ان کی عزت اس معیار