خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 742
خطبات ناصر جلد ہشتم ۷۴۲ خطبه جمعه ۱۹ ر ستمبر ۱۹۸۰ء پر عمل کریں گے اور اسلام کا عملی نمونہ دنیا کے سامنے پیش کریں گے تب ہی ہم دوسروں کو زندہ کرنے کے اہل بنیں گے۔حضور نے فرمایا ایک احمدی کو لازمی طور پر اسلام کا عملی نمونہ پیش کرنا چاہیے۔اس صورت میں ہی وہ نوع انسانی و محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے دین واحد پر جمع کرنے میں کامیاب ہوگا۔خطبہ کے دوران حضور نے قرآن کا عملی نمونہ پیش کرنے کے نتیجہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ کرام کے ذریعہ رونما ہونے والے عظیم انقلاب پر بھی تفصیل سے روشنی ڈال کر واضح فرمایا کہ اس انقلاب عظیم کے نتیجہ میں دنیا نے احیاء موتی کا ایک عدیم النظیر نظارہ دیکھا۔اگر ہم قرآن پر عمل کر کے اسلام کا عملی نمونہ پیش کرنے میں اپنی استعداد کی آخری حد تک کوشش کر دکھا ئیں گے تو ا احیاءِ موتی کا ایسا ہی نظارہ اس زمانہ میں بھی ظاہر ہوگا۔حضور نے بعض مثالیں دے کر اس امر پر بھی تفصیل سے روشنی ڈالی کہ قرآن مجید کی لازوال و بے مثال تعلیم میں اس زمانہ کے مسائل کا بھی پورا پوراحل موجود ہے۔( دوره مغرب صفحه ۴۹۵ و ۴۹۶)