خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 59 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 59

خطبات ناصر جلد ہشتم ۵۹ خطبہ جمعہ ۹ فروری ۱۹۷۹ء قد والے نظر آتے ہیں۔کامل انسان جنہوں نے اپنی طاقتوں کو اور اپنی استعدادوں کو ہر جہت سے اور پورے طور پر اللہ تعالیٰ کی اطاعت میں لگائے رکھا ساری عمر۔عجیب زندگی ہے آپ کی ، کوئی ایک سیکنڈ ، کوئی ایک لمحہ بھی ہمیں نظر نہیں آتا، آپ کی زندگی کا جس میں ہمیں خدا تعالیٰ کی اطاعت کا پہلو جو ہے وہ نمایاں ہو کر سامنے نہ آئے ہمیں نظر نہ آئے اور اس لئے ہم کہتے ہیں کیونکہ آپ کامل انسان اور آپ کی تمام صلاحیتیں اور طاقتیں خدا تعالیٰ کی اطاعت میں لگی ہوئی تھیں اور آپ کو کامل صلاحیتیں دی گئی تھیں۔ہم کہتے ہیں آپ صفات باری کے مظہر اتم تھے یہ صفت نمایاں ہو کر ہمارے سامنے آجاتی ہیں کہ آپ اللہ تعالیٰ کی جتنی صفات ہیں ان کے مظہر ہیں اور مظہر اتم ہیں۔دوسرے انبیاء جو ہیں آپ کے مقابلہ میں پہلی بنیادی چیز افضل الرسل میں نے بتائی ہے نا آج کے مضمون میں ، آج کی اس گفتگو میں تو افضل الرسل ہیں نا، دوسرے جو ہیں وہ مظہر صفات باری بعض لحاظ سے ہیں ہی نہیں یعنی ساری صفات کے مثلاً خدا تعالیٰ کی بادشاہت ہر دو جہان پر ہے ایسا رسول گزرا ہے آدم کی اولاد میں جس کو بادشاہت کبھی نصیب ہی نہیں ہوئی۔تو خدا تعالیٰ کی جو بادشاہ ہونے کی صفت ہے اس کا تو مظہر نہیں بن سکا وہ اپنی زندگی میں لیکن محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کامل صلاحتیں بھی ملیں اور آپ نے تمام صلاحیتوں کو اپنی تمام طاقتوں کو خدا تعالیٰ کی اطاعت میں خرچ کیا اور چونکہ انسان کو تمام طاقتیں اس لئے ملیں کہ خدا تعالیٰ نے جو انسان کے لئے جو جو بھی جلوے ظاہر کئے ہر دو جہان میں ، وہ انسان کی خدمت کے لئے وہ جلوے ظاہر ہوئے ہیں۔وَسَخَّرَ لَكُمْ مَا فِي السَّمَوتِ وَ مَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا مِنْهُ (الجاثية : ١٤) اور ہر جلوے کے ساتھ ، جلوے کی ہر ہر صفت کے ساتھ اور صفت کے ہر جلوے کے ساتھ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جو مقابلہ میں آپ کے اندر صلاحیت ہے اُس کا ایک مضبوط تعلق ہمیں نظر آتا ہے اس لئے آپ صفات باری تعالیٰ کے مظہر اتم ہیں۔باری تعالیٰ کی صفات کے مظہر اتم ہونے کے لئے ضروری ہے کہ صفات باری کی معرفت رکھتے ہوں کامل طور پر یعنی اگر آپ کو علم اور