خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 726
خطبات ناصر جلد هشتم ۷۲۶ خطبه جمعه ۱۵ راگست ۱۹۸۰ء میں ترقی یافتہ قوموں سے سبقت لے جا کر اور اس طرح قرآنی علوم و معارف کی برتری ثابت کر کے اسلام کو دنیا میں غالب کرنا ہے۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔ایک اور بات جس کی طرف توجہ دینی ضروری ہے یہ ہے کہ اگر ذہین بچوں میں غذائیت کی کمی ہو تو وہ اسے پورا کرنے کی فکر کرنی چاہیے تاکہ ان کی استعدادوں اور صلاحیتوں کی پورے طور پر نشو ونما ہو سکے۔ایسے بچوں کو ایسی دوائیں دینی چاہئیں جن سے غذائیت کی کمی پوری ہو سکے۔ان میں سے ایک سو یا لیسی تھین (Soya Lecithin 1200mg ) بھی ہے ہر بچہ کو اس کے کیپسول کھلا نا شروع کر دیں اور دعا بھی کریں پھر دیکھیں کہ خدا تعالیٰ ان کے ذہنوں کو کس طرح تیز کرتا ہے اور حصول علم میں ان کے لئے کتنی آسانی اور سہولت پیدا ہوتی ہے۔میں نے یہ تعلیمی منصوبہ ابھی یہاں ( مراد انگلستان۔ناقل ) شروع نہیں کیا ہے لیکن آپ کی ذمہ داریاں ابھی شروع ہو چکی ہیں کیونکہ دو سال بعد اسے یہاں بھی جاری کرنا ہے۔تم خدا سے مانگو اور جو مانگو گے وہ تمہیں دے گا۔انسانی کوششیں کچھ چیز نہیں ہیں۔جب تک وہ برکت نہ ڈالے۔پس اس سے مانگو اور پاؤ۔( دوره مغرب صفحه ۲۹۲ تا ۲۹۹)