خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 519 of 864

خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 519

خطبات ناصر جلد ہشتم ۵۱۹ خطبه جمعه ۴ جنوری ۱۹۸۰ء نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جو فرمایا اور کیا اُسی کی اتباع ہم نے کرنی ہے خطبه جمعه فرموده ۴ /جنوری ۱۹۸۰ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔ہر سال پہلے مہینہ میں میں وقف جدید کے سالِ نو کے آغاز کا اعلان کیا کرتا ہوں سو میں آج کر رہا ہوں۔وقف جدید بنیادی طور پر خالصتاً تربیتی ادارہ ہے اور اس کے سپرد یہ کام ہے کہ انسانیت کے آداب جماعتوں میں جو معلم ہیں وہ سکھائیں اور جو اسلام نے بلند اخلاق ہمیں سکھائے جن پر ہمیں عمل کرنا چاہیے اس تعلیم کے مطابق اسلامی اخلاق کے بلند معیار پر جماعت کو لے جانے کی کوشش کریں۔حضرت مسیح موعود نے فرمایا ہے کہ اسلام وحشی کو انسان بناتا ہے، انسان کو با اخلاق بناتا ہے، با اخلاق کو روحانی رفعتیں عطا کرتا ہے اور خدا تعالیٰ کے پیار تک لے کے جاتا ہے۔اگر انسانیت نہ ہو تو روحانیت کے پیدا ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔انسان دوسرے جانوروں سے مختلف ہے بنیادی طور پر۔دوسرے جانوروں میں بھی ایک حد تک سیکھنے کی قوت اور استعداد ہے۔انسان میں سیکھنے کی بہت حد تک قوت واستعداد ہے۔اسلام وحشی کو ، کرختگی کو، کرختگی