خطباتِ ناصر (جلد 8۔ 1979ء، 1980ء) — Page 357
خطبات ناصر جلد ہشتم ۳۵۷ خطبہ جمعہ ۷ استمبر ۱۹۷۹ء قرآن کریم حق و راستی پر مشتمل اور شبہات سے بالا ہے خطبہ جمعہ فرمودہ ۷ رستمبر ۱۹۷۹ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔کوئی چار روز ہوئے مجھ پر انفلوائنزا کا بڑا سخت حملہ ہوا تھا اللہ تعالیٰ نے فضل کیا جلد آرام آ گیا۔نسبتاً اس کا زور ٹوٹ گیا لیکن دواثر پیچھے چھوڑ گیا۔ایک تو ضعف کی شکایت اور دوسرے بلغم سینے اور گلے میں ابھی تک کچھ ہے۔مضمون جو میں بیان کرنا چاہتا ہوں آج وہ کوشش تو کروں گا اپنی طبیعت کو مد نظر رکھتے ہوئے مختصر کروں گا مگر آدمی جب بولتا ہے تو بہت مختصر بھی ہو سکتا ہے کچھ لمبا بھی ہو سکتا ہے بہر حال اللہ تعالیٰ مجھے کہنے اور آپ کو سمجھنے اور عمل کرنے کی توفیق عطا کرے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کامل حق لے کر آئے۔اللہ تعالیٰ کی ایک صفت الحق ہے یعنی کامل سچائی اور تمام خوبیوں کا مجموعہ۔میں نے غور کیا اس کو ہم اپنی زبان میں پوری طرح بیان نہیں کر سکتے یعنی کوئی چیز بھی اس کی ذات اور صفات میں ایسی نظر نہیں آتی جو کسی قسم کا شبہ پیدا کرنے والی ہو جو حق سے دور ہو۔صاف سیدھے اس کے جلوے دنیا پر ظاہر ہوتے ہیں۔ہماری پہنچ سے اوپر عرش پر پورے حق کے ساتھ وہ ذات قائم ہے۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس اللہ جو الْحَقِّ ہے